اورکزئی میں نائب تحصیل دار، مالاکنڈ میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اوکزئی(نیوز ڈیسک)اورکزئی میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں نائب تحصیل دار بال بال بچ گئے۔
نجی چینل کے مطابق اپر اورکزئی سیفل درہ کے مقام پر نائب تحصیل دار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں نائب تحصیل دار شوکت اپنے گارڈ سمیت بال بال بچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دریں اثنا مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، عینی شاہدین کے مطابق لیوی اہلکاروں کی موبائل گزرتے ہی دھماکا ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نائب تحصیل دار دھماکا ہوا
پڑھیں:
کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
کراچی:سخی حسن کے علاقے میں ایک واٹر ٹینکر کو موٹر سائیکل سوار افراد نے مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ٹینکر نے ناظم آباد کے علاقے میں ایک شہری کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد چند موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹینکر کا تعاقب کیا، جو تیز رفتاری کے باعث سخی حسن کے قریب الٹ گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش
اسی دوران موٹر سائیکل سواروں نے نہ صرف الٹے ہوئے ٹینکر کو آگ لگائی بلکہ قریب موجود ایک اور واٹر ٹینکر کے شیشے بھی توڑ دیے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔