وزیرِ داخلہ کا ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کرنے اور ڈی جی این سی سی آئی اے کو سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ملاقات کی،دورانِ ملاقات نو تعینات ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وقار الدین سید، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
اعلامیے کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں،انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سائبر سکیورٹی ایک نیا چیلنج ہے، اس لئے این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی اور افسروں کو تربیت کیلئے بیرون ملک بجھوایا جائے گا۔
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ ا ئی اے
پڑھیں:
حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے، ہم انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ اور فرانزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں، خلیجی ممالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ وہ بدھ کو پاک۔خلیج انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود، ڈی جی اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کے حکام افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز اورباعث فخر ہے کہ میں آپ کو اس اہم کانفرنس میں خوش آمدیدکہہ رہا ہوں، یہ کانفرنس اینٹی نارکوٹکس فورس کی میزبانی میں منشیات سے پاک دنیا کے مشترکہ وژن کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج ہم صرف اپنی ریاستوں کے نمائندے نہیں بلکہ عالمی محاذ پر صفِ اول کے سپاہی بن کرمنشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے، ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور موثر حکمت عملی وضع کریں تاکہ منشیات کی سمگلنگ اور اس کے استعمال کو روکا جا سکے۔ وزیر داخلہ و انسداد منشیات نے کہا کہ ہم مل کر اس لعنت کے خلاف موثر اقدامات اُٹھا سکتے ہیں، یقینا ًہم اپنی نوجوان نسل اور معاشروں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کےتمام معزز مندوبین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہے، پاکستان آپ کے قیمتی وقت اور شراکت داری کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان میں آپ کا قیام نتیجہ خیز اور یادگار ثابت ہوگا۔