پنجاب میں کتنی افغان خواتین مقیم ہیں،سکیورٹی اداروں نے رپورٹ تیار کرلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پنجاب کے11 شہروں میں 6 ہزار 308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر خواتین مقیم ہیں، جبکہ ایک ہزار 828 خواتین بحیثیت انحصاری افراد بھی پنجاب میں رہائش پذیر ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دستاویزات کے بغیر سب سے ذیادہ افغان خواتین راولپنڈی میں مقیم ہیں، راولپنڈی میں غیرقانونی مقیم افغان عورتوں کی تعداد 720 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کس شہر میں مقیم ہیں ؟ سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے افغان خواتین کا ریکارڈ مرتب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے11 شہروں میں 6 ہزار 308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر خواتین مقیم ہیں، جبکہ ایک ہزار 828 خواتین بحیثیت انحصاری افراد بھی پنجاب میں رہائش پذیر ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دستاویزات کے بغیر سب سے ذیادہ افغان خواتین راولپنڈی میں مقیم ہیں، راولپنڈی میں غیرقانونی مقیم افغان عورتوں کی تعداد 720 ہے۔ ریکارڈ کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والی سب سے ذیادہ خواتین گوجرانوالہ میں مقیم ہیں۔ گوجرانوالہ میں افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر خواتین کی تعداد 3 ہزار 398 ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں 296 کارڈ ہولڈر اور 419 غیرقانونی افغان خواتین مقیم ہیں۔
پنجاب میں 18 سے 35 سال کی 2 ہزار 987 خواتین رہائش پذیر ہیں، جبکہ 18سال تک کی عمر کی 1915 افغان لڑکیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 35 سے 50 سال کی 921 خواتین کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کی 485 خواتین کی پروفائلنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ پنجاب سمیت پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ سکیورٹی ادارے اس حوالے سے باقاعدہ پروفائلنگ کے بعد افغان مہاجرین کے انخلا کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے افغان مہاجرین پاکستان کا شناختی کارڈ حاصل کر چکے ہیں اور خود کو پاکستان ظاہر کرکے یہیں مقیم رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغان سٹیزن کارڈ خواتین مقیم ہیں ذرائع کے مطابق افغان خواتین راولپنڈی میں میں مقیم ہیں کارڈ ہولڈر
پڑھیں:
وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ، فیصلوں پر عملدرآمدشروع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ کے فیصلوں پر عملدرآمدشروع ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی کے ذیلی ادارے فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کو ضم کردیا گیا،این ایف ڈی سی کا انضمام وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اکنامک ونگ میں کیا گیا،این ایف ڈی سی حکومتی سطح پر کھاد کی صنعت سے متعلق اہم سفارشات فراہم کرتا ہے،انضمام کا اطلاق 30اپریل سے ہوگا، اس حوالے سے وزارت فوڈ سکیورٹی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مزید :