فلپائن میں آتش فشاں پھٹ پڑا، آسمان پر 4 کلومیٹر تک راکھ اور دھواں
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فلپائن میں ایک آتش فشاں پھٹ پڑا ہے جس سے راکھ کا ایک بڑا غبار آسمان پر پھیل گیا ہے جس کیوجہ سے قریبی رہائشیوں اور اسکولوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
نیگروس جزیرے پر واقع ماؤنٹ کانلاون مقامی وقت کے مطابق صبح 5.51 بجے پھٹا جس سے راکھ کا بادل پہاڑ کی چوٹی سے 4000 میٹر تک بلند ہوا اور جنوب مغرب کی طرف منتقل ہوگیا۔
فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق، پھٹنے کا عمل تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا جو صبح 6.
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں ایک وسیع، سرمئی رنگ کا غبار ہوا میں بلند ہوتا ہوا دکھایا گیا ہے جسے رہائشی چونک کر دیکھ رہے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ آتش فشاں کے آس پاس کے علاقوں کو پہلے ہی انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے تھے، جس سے فوری خطرات کو کم کرنے میں مدد ملی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔