حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ملک میں حج آپریشن 2025ء کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔
حج آپریشن کے حکام کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ کے لیے پہلی حج پرواز ای آر 1611، 29 اپریل کو رات 10 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہو گی، پرواز میں 285 عازمین سوار ہوں گے۔
حج آپریشن کے حکام حکام نے مزید بتایا ہے کہ تمام ابتدائی پروازیں مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر اتریں گی۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 14 مئی سےحج پروازیں جدہ ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہوں گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 15 اپریل کو سیشن عدالت میں سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکورٹی کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 15 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
Post Views: 4