پشاور، فائرنگ سے ایک عالم دین جاں بحق، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پشاور میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں ایک عالم دین جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، واقعے کے خلاف شہریوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں واقعات پشاور کے تھانا پشتخرہ کی حدود میں پیش آئے، دورہ روڈ سفید ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اعجاز جاں بحق ہوگئے۔ قاری اعجاز سفید ڈھیری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر تھے۔
دوسرا واقعہ نواں کلی میں پیش آیا جہاں قاری شاہد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، قاری شاہد بھی انٹرنیشنل مجلس ختم نبوت کے ضلعی امیر تھے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق قاری اعجاز کی لاش پوسٹ مارٹم اور زخمی قاری شاہد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے دونوں واقعات کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کردی ہے۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعات کے خلاف شہریوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر کے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور کو شہید کر دیا گیا۔ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل افتخار اور مجاہد شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر فاروق کو 5 گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینٹیلیجنس ٹیم کے شہید دو اہلکاروں سمیت ڈرائیور کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز سمیت ایکسائز حکام نے شرکت کی۔