اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل 2025ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او کے اقدامات اور اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔ اسلام آباد کے بعد ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ترجمان کے مطابق ڈاکر اسد مجید خان لاہور میں ای سی او کے مستقل نمائندوں کی کونسل کے 294 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 12 سے 14 اپریل تک منعقد ہوگا۔دوسری جانب آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مکائیل جباروف 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔ دورہ پاکستان کے دوران مکائیل جباروف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ آذربائیجانی وزیر کی قیادت میں وفد کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سرمایہ کاری امور پر بات چیت متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل کریں گے
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور تجارتی سرگرمیوں میں وسعت کی اہمیت پر زور دیا۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے حکومتِ سندھ کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات، تجارتی مواقع، اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور تجارتی سرگرمیوں میں وسعت کی اہمیت پر زور دیا۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے حکومتِ سندھ کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں مستقبل میں مزید روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔