نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے بعد شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچ گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانگی سے قبل بیلا روس کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف 9 اپریل کو صدر بیلا روس کی خصوصی دعوت پر بیلا روس کا دورہ کریں گے۔ نواز شریف 10 اپریل کو بیلا روس سے لندن روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی 9 اپریل کو بیلا روس کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی 9 اپریل کو بیلا روس کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے خصوصی دورے پر جائیں گی، مریم نواز شریف بیلا روس کے دورے کے بعد وطن واپس آئیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیلا روس کا دورہ شریف میڈیکل نواز شریف مسلم لیگ اپریل کو
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ برطانیہ پہنچا ہے، انہیں ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ پہنچنے میں تقریباً 1 گھنٹہ لگے گا۔ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آئے، دونوں پارٹیوں کے ورکرز نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔لندن پولیس کی بھاری نفری اس وقت ایون فیلڈ کے باہر موجود ہے، جو پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
مزید :