لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف کی زیر صدارت گندم کی کٹائی سے قبل صورتحال کا جائزہ اجلاس  ہوا۔ جس میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسان کو شاباش اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ گندم کے کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ہزار ٹریکٹر مفت دئیے گئے۔ صوبے بھر میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت دے دی گئی اور پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری، فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسان ہمارے بھائی ہیں، مفاد کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے صوبے کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔ پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق خصوصی اجلاس  میں  پراجیکٹس پر  بریفنگ دی گئی۔ سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان سمیت چھ اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم لانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ  نے لاہور، گوجرانوالہ الیکٹرک بس سروس کے لئے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کر دی۔ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ ریڈ بس سروس اور جڑانوالہ تا جھنگ روڈ اورنج بس سروس شروع کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کی فوری تعمیر کے لئے پلان طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک کی پلاننگ کے لئے 15روز کی مہلت دے دی۔ الیکٹرک بسوں کے چارجنگ سٹیشن قائم کرنے پلان بھی طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی منظوری بھی دی۔ مریم نواز نے کہا کہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، لاہور ہی نہیں باقی شہروں کے عوام کا بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پر پورا حق ہے۔ خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم موجود ہو۔ ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کے لئے دیگر شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں مریم نوازشریف نے صحت کے عالمی دن پر  پیغام میں کہا کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ’’صحت مند پنجاب‘‘ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ پہلی مرتبہ عوام کو ان کی گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔  پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ جلد فنکشنل ہوجائیں گے۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اور ٹرانسپلانٹ کارڈ متعارف کرائے ہیں۔ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے۔ دوسری جانب مریم نواز  نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  سرگودھا کے نواحی گاؤں میں ڈور پھرنے سے امام مسجد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔  اور  واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ  نے دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے سکیورٹی فورسزکو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کیخلاف بد ترین جرم ہے۔ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ مریم نوازشریف نے8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پوری قوم سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: الیکٹرک بس مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے کیا گیا گندم کی کے لئے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال

راؤدلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ترکیہ کی خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا۔
مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تعلیم کی انقلابی قوت کے عنوان سے خطاب کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • بین الاقوامی کانفرنس میں مریم نواز مرکز نگاہ بن گئیں، عالمی شخصیات کی ملاقات
  • غربت کا خاتمہ اولین ترجیح، آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی
  • کاروبار فنانس، کارڈ سکیم کو آسان تر بنایا جائے: مریم نواز