پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آج سے آغاز، دنیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قراردینے کے لیے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں کئی ممالک کی منرلز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں۔
سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم لیے حکومت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنیات کے شعبے میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے انعقاد کے ذریعے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم اور آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کریں گے
حکومت معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا 8 تا 9 اپریل تک انعقاد کررہی ہے، جو جناح کنونشن سنٹر میں ہوگا۔
اس فورم کے دوران تمام مہمانان پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطے استوار کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر یادداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔
اس تقریب کا مقصد سرمایہ کاری کو متحرک کرنا، پالیسی ایکشن کو آگے بڑھانا، جدت طرازی کی نمائش اور معدنی ترقی میں طاقتور شراکت داری قائم کرنا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی انتھک کوششوں کی وجہ سے پاکستان نے گزشتہ 2 سالوں میں خاص طور پر معدنیات کے شعبے میں مستحکم اقتصادی ترقی دیکھی ہے۔
یہ ایک حوصلہ افزا امر ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے جو ملک کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تصدیق کرتا ہے۔
فورم میں اہم غیرملکی شخصیات، وفاقی وزرا، سیکریٹریز شریک ہوں گےفورم میں اہم غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزرا، سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز اور نمایاں میڈیا شخصیات کی بھی شرکت متوقع ہے۔
اعلیٰ سطحی امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔
’سعودی گولڈ ریفائنری‘ کے ڈپٹی چیئرمین فیصل سلیمان الاُثَیم اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر پراجیکٹ منیجمنٹ عبدالسلام عبداللہ اور سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ مُفتر الشمرانی بھی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کی وزارت برائے صنعت و معدنی وسائل کے ڈائریکٹر آف مائننگ انویسٹمنٹ احمد اید الثُبَیتی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ فن لینڈ کی کمپنی ’میٹسو‘ کے وائس پریزیڈنٹ مِکّو سوری بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو اپنے وفد کے ہمراہ فورم میں شریک ہوں گے۔
ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور چین جیولوجیکل سروے کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔
’اہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور حکومتی پالیسیوں پر اہم سیشنز کا انعقاد ہوگا‘فورم میں عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت معدنیات کے شعبے میں ترقی کے نئے امکانات کا در وا کرے گی، معدنیات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر تبادلہ خیال کے لیے بین الاقوامی ماہرین بھی فورم میں شرکت کریں گے۔
انویسٹمنٹ فورم میں ریکوڈک سمیت اہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور حکومتی پالیسیوں پر اہم سیشنز منعقد ہوں گے، جس میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع ہیں۔
ملک بھر میں معدنی شعبے کے لیے ترقیاتی منصوبے زیر غور ہیں، ماہرینماہرین کے مطابق ملک بھر میں معدنی شعبے کے لیے ترقیاتی منصوبے زیر غور ہیں، معدنی ذخائر کو پائیدار ترقی کے لیے بروئے کار لانے پر توجہ دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری
اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا باقاعدہ آغاز کل (بروز منگل) سے ہونے جارہا ہے جس میں کئی ممالک کی منرلز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں۔
معدنیاتی سرمایہ کاری فورم کی اہمیت کیا ہے؟اس حوالے سے بات کرتے ہوئے منرلز کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر گوہر رحمان نے کہا کہ دنیا بھر میں اِس وقت ماحول دوست یا گرین انرجی پر توجہ دی جا رہی ہے تو اُس حوالے سے پاکستان نے بھی سوچا کہ اپنے معدنی وسائل دنیا کو دکھائے، اس حوالے سے یہ عالمی کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 2023 میں بھی ایک ایسے فورم کا انعقاد ہوا تھا لیکن اِس دفعہ بڑے پیمانے پر اِس فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور دنیا میں کان کنی شعبے کی نامور کمپنیاں اس میں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت بہترین موقع ہے کہ ہم آنے والے دِنوں میں اچھے معاہدے کر لیں۔
پاکستان کے معدنی وسائل کیا کیا ہیں؟اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر رحمان نے کہا کہ اگر شمال سے جنوب تک پاکستان کے معدنی وسائل کا تذکرہ کیا جائے تو پاکستان کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ وقت کم پڑ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں، وزیرپیٹرولیم
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پوری پوری معدنیاتی بیلٹس موجود ہیں لیکن پاکستان میں اس وقت اگر دیکھا جائے تو معدنیات کے حوالے سے 3 بڑے منصوبے کام کر رہے ہیں جن میں ایک سینڈک منصوبہ ہے دوسرا دودر کے علاقے میں پارہ اور زنک کا منصوبہ ہے اور پھر مومند خیل میں ہمارا تانبے کا منصوبہ ہے اور باقی انڈسٹریل میٹل کے منصوبے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف پاکستان پاکستان منرلز فورم جناح کنونشن سینٹر جنرل عاصم منیر سرمایہ کاری شہباز شریف غیرملکی سرمایہ کار معاشی استحکام وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف پاکستان پاکستان منرلز فورم سرمایہ کاری شہباز شریف غیرملکی سرمایہ کار معاشی استحکام وزیراعظم پاکستان وی نیوز پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم معدنیات کے شعبے میں انویسٹمنٹ فورم 2025 اسلام آباد پہنچ میں سرمایہ کاری سرمایہ کاری کے س حوالے سے میں شرکت فورم میں کریں گے فورم کا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد کل سے ہوگا
معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد 8 تا 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم اور آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ فورم میں اہم غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز اور نمایاں میڈیا شخصیات کی بھی شرکت متوقع ہے۔
اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، غیر ملکی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور چین جیولوجیکل سروے کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔
حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشیں، معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا اہم موقع ہے، فورم میں عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت متوقع ہے جب کہ معدنیات کے شعبے میں ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
معدنیات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر تبادلہ خیال کے لیے بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔
ریکوڈک سمیت اہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور حکومتی پالیسیوں پر اہم سیشنز، سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع ہیں۔
معدنی شعبے کے لیے ترقیاتی منصوبے زیر غور، معدنی ذخائر کو پائیدار ترقی کے لیے بروئے کار لانے پر توجہ ہوگی۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اس فورم کے انعقاد کے ذریعے حکومت معدنیات کے شعبے کی ترقی سے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔