بائنانس کے بانی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹرٹیجک مشیر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
عالمی شہرت یافتہ کرپٹو ایکسچینج بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس تقرری کا باضابطہ اعلان اسلام آباد میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں پینگ ژاؤ اور پاکستان کرپٹو کونسل کے نمائندگان شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کیلیے اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات حاصل کرلیں
پینگ ژاؤ کو دنیا بھر میں سی زیڈ کے نام سے جانا جاتا ہے،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔
ملاقات میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، گورنر اسٹیٹ بینک، اور وزارت قانون و آئی ٹی کے سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد پاکستان میں کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے حکمت عملی وضع کرنا تھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: وزیرخزانہ کا اسٹیٹ بینک کو کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا مشورہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ سی زیڈ کی شمولیت کے ساتھ ہم Web3، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین پر مبنی ترقی کے ذریعے پاکستان کو علاقائی طاقت بنانے کے اپنے وژن کو تیز کر رہے ہیں.
اپنے دورہ پاکستان کے دوران پینگ ژاؤ نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں انھوں نے کرپٹو صنعت میں سرمایہ کاری، ضابطہ سازی، اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کے بعد ان کی اہلیہ میلانیا نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی
پینگ ژاؤ کی عالمی ساکھ اور کرپٹو ٹیکنالوجی میں مہارت سے فائدہ اٹھا کر پاکستان عالمی کرپٹو مارکیٹ میں ایک مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بلال ثاقب نے کہا کہ پاکستان مالیاتی دنیا کے مستقبل کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے ،اس سفر میں ہماری رہنمائی کے لیے سی زیڈ سے بہتر کون ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل کرپٹو کرنسی پینگ ژاؤ کے لیے
پڑھیں:
فلسطین پر محض تماشائی بنے ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے، پاکستان
اسرائیلی بمباری سے فلسطینی عوام کو بھوک ، نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
ہم اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے ، سلامتی کونسل سے خطاب
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں اجتماعی قبر سے امدادی کارکنوں کی 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے اجلاس میں عاصم افتخار نے کا کہ ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِ حال پر محض تماشائی بنا رہے اور کچھ نہ کرے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے ۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنگ بندی معاہدے ، بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور جنیوا کنونشن سمیت تمام مہذب طرزِ عمل کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔