لاہور:

چین کے بعد بنگلہ دیش گارمنٹس کا سب سے بڑا ایکسپورٹر مگر ملکی برآمدات پر لگا،حالیہ 37 فیصد امریکی ٹیرف یہ پوزیشن چھین سکتا ہے۔

50 ارب ڈالر کی قومی ایکسپورٹ کا 84 فیصد حصہ گارمنٹس پر مشتمل اور 20 فیصد امریکہ جاتی ہیں، پچھلے سال 7.3 ارب ڈالر کی امریکہ گئیں مگر ٹیرف لگنے کے بعد بیشتر امریکی کمپنیوں نے آرڈر روک لیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان، بنگلا دیش کے نئے تجارتی دور کا آغاز، سرکاری طورپر پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی

بنگلہ دیشی کمپنیوں کو خوف کہ امریکی اب بھارت یا پاکستان سے مال منگوا سکتے کیونکہ ان پر ٹیرف کی شرح کم ہے۔

اس وقت 40 لاکھ بنگلہ دیشی گارمنٹس صنعت سے وابستہ جن میں 80 فیصد خواتین ہیں، وسیع امریکی منڈی چھن جانے سے ہزارہامردوزن بیروزگار ہو سکتے جس سے زرمبادلہ بھی گھٹے گا۔

امریکی ٹیرف سے بنگلہ دیشی معیشت خطرات کی زد میں آ چکی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیشی

پڑھیں:

امریکی ٹیرف: سعودی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں ریال ڈوب گئے

امریکی ٹیرف: سعودی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں ریال ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز

ریاض: امریکی ٹیرف اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سے سعودی سٹاک مارکیٹ میں500ارب ریال کا نقصان ہوگیا۔

سعودی بنچ مارک تاسی انڈیکس 700 پوائنٹس کمی سے 11200 پر بند ہوا، آئل کمپنی آرمکو کو شیئرز کی مد میں 340 ارب ریال کا نقصان ہوا، سعودی نیشنل بینک اور دیگر بڑی کمپنیوں کو بھی نمایاں نقصان ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ پیدا ہو گئی، کویت سٹاک مارکیٹ میں 6.6، قطر سٹاک مارکیٹ میں 5.5 فیصد کمی ہوئی، مسقط مارکیٹ انڈیکس میں 2.1 فیصد، بحرین سٹاک مارکیٹ میں 2.5 اور عمان میں 2.6 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ خلیجی سٹاک مارکیٹوں میں مئی 2020 کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف پر افواہوں نے امریکی منڈیوں کو الٹ پلٹ کر دیا
  • جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو مزید 50 فیصد ٹیرف، ٹرمپ کی چین کو دھمکی
  • چین کے جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا سخت ترین ردعمل، مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی
  • پاکستان میں آئی فون 10 لاکھ روپے کا؟ ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکی مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
  • عمر گل بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ مقرر
  • ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے دنیا ہل کر رہ گئی، پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک متاثر
  • امریکی ٹیرف: سعودی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں ریال ڈوب گئے
  • امریکی ٹیرف کے بعد کن مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاسکتا ہے؟
  • ٹرمپ کے ٹیرف اعلان کا اثر: وال اسٹریٹ کو کورونا بحران کے بعد بدترین دھچکا، عالمی منڈیوں میں ہلچل