Jang News:
2025-04-08@06:12:56 GMT

کراچی، نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

کراچی، نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے آغاز ہوگا، 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات امتحانات دیں گے، تمام طلباء و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام طلباء و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں جبکہ امتحانی مراکز کی لسٹ بھی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔ 

مجموعی طور پر 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات سائنس، جنرل گروپ، ریگولر اور پرائیویٹ امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 499 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جن میں طلباء کیلئے 256 اور طالبات کیلئے243 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ 

اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے۔ 

امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون ملنے کی صورت میں اسے ضبط کر لیا جائے گا، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے نقل کا مواد ہرگز اپنے ساتھ نہ لائیں۔ 

فول پروف انتظامات کے حوالے سے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سندھ اور دیگر محکموں کو امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔ 

امتحانی مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہوگی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل قائم کیا جائے گا جہاں نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کی خصوصی ٹیمیں رپورٹ کے حوالے سے اقدامات کریں گی۔ 

امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے ایک موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پرچے بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر پہنچائیں گے جہاں سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مہر بند پرچے وصول کر کے اپنے امتحانی مرکز پہنچائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طلباء و طالبات امتحانی مراکز گئے ہیں جاری کی

پڑھیں:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے میچز میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائے گا اور امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی نہ صرف میچ کے دوران فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنائے گی بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی اس ٹیکنالوجی میں کئی جدید فیچرز شامل ہوں گے جن کی مدد سے نوبال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈی آر ایس (ڈیسکشن ریکول سسٹم) کا استعمال بھی ممکن ہو گا اس کے ساتھ ساتھ امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن بھی فراہم کی جائے گی جس سے میچ کے دوران فوری فیصلے کیے جا سکیں گے اس کے علاوہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف زاویوں سے ری پلے دیکھنے کی سہولت بھی دستیاب ہو گی جس سے میچ کے تمام مراحل کو بہتر طور پر مانیٹر کیا جا سکے گا نئی ٹیکنالوجی میں ایک اور اہم فیچر یہ شامل کیا گیا ہے کہ میچ کے دوران اننگز کے وقت کو براہ راست دکھایا جائے گا اس سے شائقین کو میچ کی رفتار اور وقت کی پابندی کے حوالے سے واضح معلومات مل سکیں گی اور وہ میچ کے ہر لمحے سے مکمل طور پر آگاہ رہیں گے اس کا مقصد میچز کی رفتار کو مزید متوازن اور دلچسپ بنانا ہے پاکستان سپر لیگ کا دسویں سیزن 11 اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے اور یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہو گا اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پی ایس ایل کے اس سیزن کو مزید جدید اور دلچسپ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک نئے تجربے کا آغاز ہو سکے اور ہر میچ میں بہترین معیار کے فیصلے کیے جا سکیں

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان: نویں و دسویں کے سالانہ امتحانات مؤخر
  • کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان
  • کراچی میں نویں اور دسویں  جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان
  • کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا
  • کراچی: میٹرک بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تارٰیخ کا اعلان کردیا
  • سکھر: میٹرک امتحانات، دفعہ 144 کا نفاذ
  • نویں ،دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا8اپریل سے آغاز، 499امتحانی مراکز قائم
  • کراچی: 8 اپریل سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، 499 امتحانی مراکز قائم
  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا