Jang News:
2025-04-08@03:24:05 GMT

پشاور، فائرنگ سے ایک عالم دین جاں بحق، دوسرا زخمی

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

پشاور، فائرنگ سے ایک عالم دین جاں بحق، دوسرا زخمی

فائل فوٹو

پشاور میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں ایک عالم دین جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، واقعے کے خلاف شہریوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق دونوں واقعات پشاور کے تھانا پشتخرہ کی حدود میں پیش آئے، دورہ روڈ سفید ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اعجاز جاں بحق ہوگئے۔ قاری اعجاز سفید ڈھیری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر تھے۔ 

دوسرا واقعہ نواں کلی میں پیش آیا جہاں قاری شاہد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، قاری شاہد بھی انٹرنیشنل مجلس ختم نبوت کے ضلعی امیر تھے۔ 

پولیس کے مطابق جاں بحق قاری اعجاز کی لاش پوسٹ مارٹم اور زخمی قاری شاہد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے دونوں واقعات کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کردی ہے۔ 

دوسری جانب فائرنگ کے واقعات کے خلاف شہریوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کے  زخمی ہونے  کے معاملے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا  جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا، 12 سالہ مزمل اپنے چچا کے ساتھ کشمیر پتی روڈ پر جا رہا تھا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم حسیب نے فائرنگ کی جس سے بچہ زخمی ہوا، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ترجمان پولیس نے کہ ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی ہے، ہوائی فائرنگ کی اندھی گولیاں قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں، شہری کسی بھی جگہ قانون کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری 15 پر رپورٹ کریں۔

متعلقہ مضامین

  •  اگر آج بھی مسلمان بیدار نہ ہوئے تو عالم کفر ایک ایک کر کے تمام مسلمان ممالک کو کھا جائے گا، قاری ہدایت اللہ 
  • کراچی: فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • کراچی میں ٹرک نے رکشے کو کچل دیا، ایک شہری جاں بحق، دوسرا زخمی
  • لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ٹریفک افسر زخمی
  • بنوں: ڈومیل کاشو پل کے قریب سرکاری گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
  • پشاور:تھانہ انقلاب پر دہشت گردوں کا حملہ,پولیس کی جوابی فائرنگ، حملہ آور فرار
  • بنوں: گاڑی پر فائرنگ، پی ڈی ایم اے کے افسر سمیت 2 افراد زخمی