بیساکھی میلہ،پاکستان نے 6500 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
نئی دہلی: پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق یاتری 10 سے 19 اپریل 2025 تک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے، یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور ننکانہ صاحب کی یاترا کریں گے۔
اس موقع پر ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجرا مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا مظہر ہے، پاکستان مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی عائد کردی
سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک کے عمرہ، کاروباری اور فیملی ویزوں پر پابندی عائد رہے گی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی ممالک پر پابندی بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور پاکستان پر عائد کی گئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کے دوران ان ممالک کو عمرہ، بزنس اور فیملی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ پابندی جون کے وسط تک برقرار رہے گی۔
تاہم سفارتی ویزے، اقامتی اجازت نامے، اور حج سے متعلق مخصوص ویزے کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
اس حوالے سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ پابندی کے شکار ان ممالک سے عمرہ ویزے پر آئے معتمرین اس ماہ کے آخر تک واپس اپنے ملک چلے جائیں۔
اسی طرح یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ان ممالک سے عمرہ ویزا پر آنے کی آخری تاریخ 13 اپریل ہے جس کے بعد کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیان میں نئے قواعد و ضوابط کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مہلت کے بعد اگر ان ممالک کے شہری عمرہ، بزنس یا فیملی ویزے پر سعودی عرب میں موجود پائے گئے تو پانچ سال کی سفری پابندی عائد ہوسکتی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ اقدام صرف ایک انتظامی فیصلہ ہے تاکہ حج کا عمل زیادہ محفوظ اور بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ حج 2025 کا سیزن 4 جون سے 9 جون تک مقرر کیا گیا ہے۔