اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں ںے کہا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے، ہم سب بھائی ہیں میرا پی پی سے قریبی تعلق ہے نہروں کا معاملہ پہلے ایکنک میں آیا ایکنک میں آٹھ ارکان ہوتے ہیں مجھے وزیر اعظم نے ایکنک کے اجلاس کی صدارت کی سونپی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکنک میں پی پی پی نے اعتراض کیا تو میں نے اس منصوبے پر مزید کارروائی موخر کردی، کچھ ارکان اس منصوبے پر بات کرنا چاہتے تھے، میں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و یکجہتی سے زیادہ کچھ نہیں، اس کے بعد ایکنک کے اجلاس کے کسی ایجنڈے پر میں نے نہروں کا مسئلہ نہیں آنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک وزیر نے کچھ نامناسب بیان دیا، میں یقین دلانا چاہتا ہوں
 کہ دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی پنجاب میں نہیں لیا جائے گا، پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں کچرے اور گوبر سے بائیو گیس بنانے کا منصوبہ شروع

کراچی:

ضلع جنوبی میں گیلے کچرے اور جانور کے فضلے سے بائیوگیس اور کھاد بنانے کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم ڈی (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) طارق علی نظامانی کے ہمراہ کے ایم سی ورکشاپ کا دورہ کیا اور بائیو گیس پلانٹ کے جدید پائلٹ پروجیکٹ بائیوڈوم کا معائنہ کیا، جسے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور آیسس انٹرنیشنل (Aysis International) کی مشترکہ کاوشوں سے نصب کیا گیا ہے۔

میئر کراچی نے دورے کے دوران پروجیکٹ شروع کرنے کے شاندار اقدام کو سراہتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور آیسس انٹرنیشنل کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس اور کھاد بنانے کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز خوش آئند ہے۔ گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے بعد قابل استعمال بنانے کے اقدامات پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ریسائیکل پلانٹ لگا کر کچرے کو کم کرنے اور قابل استعمال بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید بڑے پروجیکٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کریں، جو بھی تعاون درکار ہوگا فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پائلٹ پروجیکٹ کو جلد ہی ایک بڑی سطح تک بڑھایا جائے، جس سے کراچی کو مزید صاف ستھرا بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کینالز کے مسئلے پر حکومت اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی، اسحاق ڈار
  • پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، اسحاق ڈار
  • دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر غلط فہمیاں دور کی جائیں گی، اسحاق ڈار
  • سلیم خان نے سلمان سے 6 ماہ تک بات کیوں نہیں کی؟
  • نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے، فیصل کریم کنڈی
  • کراچی میں کچرے اور گوبر سے بائیو گیس بنانے کا منصوبہ شروع
  • کینال پر صدر زرداری کی دستاویزی منظوری موجود، ن لیگ، آئین میں کہاں ہے، صدر ایسا منصوبہ منظور کریں گے، پیپلز پارٹی
  • بی جے پی حکومت نے وقف بل پاس کر کے اپنے مسلم دشمن، اقلیت دشمن عزائم کا اعادہ کیا، روح مہدی
  • پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے، عاطف خان