غزہ میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں پہنچے گا، بزالل اسموٹریچ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیجانب سے تمام سرحدی راہداریوں کی بندش اور اس پٹی میں انسانی امداد بند ہونیکی وجہ سے 2 ملین سے زائد افراد غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" نے علی الاعلان فلسطینیوں کے خلاف قحط کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ قابض صیہونی فوج، غزہ میں انسانی امداد کی بحالی پر غور کر رہی ہے جس پر نتین یاہو کی کابینہ کے مذکورہ انتہاء پسند وزیر نے شدید ردعمل دیا۔ اس حوالے سے بزالل اسموٹریچ نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ جنگ شروع ہوئی تاہم بدقسمتی سے اس کا آغاز ایسے نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بہرحال ہم مشرق وسطیٰ کی صورت حال کو بدل دیں گے۔ دوسری جانب کچھ ہی دیر قبل غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے تمام سرحدی راہداریوں کی بندش اور اس پٹی میں انسانی امداد بند ہونے کی وجہ سے 2 ملین سے زائد افراد غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ مذکورہ وزارت نے یہ بھی خبر دی کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی حالیہ نسل کشی میں 50 ہزار 752 افراد شہید اور 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستانی حاجیوں کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودیہ پہنچے گا
پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق حج آپریشن 30 دن تک جاری رہے گا، 30 مئی کو آخری حج پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی منتقلی 5 فضائی کمپنیوں کےذریعہ ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔