لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اپریل 2025ء ) بجلی صارفین کی جیبوں سے اضافی 148 ارب روپے نکال لیے جانے کا انکشاف، پاور پلانٹس کی بندش اور سسٹم کی خامیوں کے باعث بجلی صارفین بجلی کی قیمت میں مزید کمی سے بھی محروم کر دیے گئے۔ نیپرا دستاویز میں سسٹم کنسٹرین اور بند پاور پلانٹس سے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ بند پاور پلانٹس اور سسٹم میں خرابیاں بجلی ریلیف دینے میں بڑی رکاوٹ بن گئیں۔

نیپرا دستاویز کے مطابق سسٹم میں خرابیوں اور بند پاور پلانٹس کی وجہ سے صارفین پرموجودہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 148 ارب روپے سے زائد کااضافی بوجھ پڑا۔ اگر پاور پلانٹس بند نہ ہوتے تو بجلی مزیددوروپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی تھی۔ نیلم جہلم اور گڈو پلانٹس بند ہونے سے 136ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اگر پاور پلانٹس بند نہ ہوتے تو بجلی مزید2 روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی تھی۔

نیلم جہلم پلانٹ کی بندش سے موجودہ مالی سال 23 ارب 70 کروڑ روپے کا مجموعی نقصان ہوا، گڈو پلانٹ کے اوپن سائیکل موڈ میں چلنے سےصرف فروری میں 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ نیپرا دستاویز کے مطابق گڈو پلانٹ کے اوپن سائیکل موڈ میں چلنے سے 5.

7 ارب روپے کا مجموعی نقصان ہوا، مہنگے تھرمل پلانٹس پر انحصار سے مجموعی طور پر 107 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ مہنگے تھرمل پلانٹس سے صرف فروری میں 22 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا، 8 ماہ میں سسٹم نقائص سے نقصان 11.69 ارب روپے تک پہنچ گیا، نیلم جہلم اور گڈو پلانٹس کی بحالی میں تاخیر سے نقصانات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ جنوبی علاقوں کی سستی بجلی استعمال نہ ہونے سے صارفین پر بوجھ بڑھا۔                

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاور پلانٹس نقصان ہوا ارب روپے روپے کا

پڑھیں:

چترال میں جنگلات پر قومی خزانے کو 866 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا: عظمی بخاری

---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چترال میں جنگلات پر قومی خزانے کو 866 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا والے پنشن فنڈ نہیں چھوڑتے، گنڈا پور نے خود کہا کہ 75 کروڑ روپے پارٹی پر لگا چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی کے محکمۂ صحت نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے دستانے خریدے جو اسپتالوں میں موجود ہی نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد تبدیلی کی افواہیں، ترجمان پاور ڈویژن کی وضاحت
  • ٹرمپ کی جانب سے روس پر اضافی ٹیرف عائد نہ کیے جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا
  • مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکا ئو نٹ چلائے جانے کا انکشاف
  • مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف
  • چترال میں جنگلات پر قومی خزانے کو 866 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا: عظمی بخاری
  • بجلی ٹیرف ریلیف 3 ماہ کیلئے، لائف لائن صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا، مشیر خزانہ پختونخوا
  • بجلی ٹیرف ریلیف 3 ماہ کیلیے، لائف لائن صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا، مشیر خزانہ پختونخوا
  • چاہتے ہیں حکومت بجلی کی خرید و فروخت میں پڑے ہی نہیں، وفاقی وزیر توانائی