پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں ںے کہا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے، ہم سب بھائی ہیں میرا پی پی سے قریبی تعلق ہے نہروں کا معاملہ پہلے ایکنک میں آیا ایکنک میں آٹھ ارکان ہوتے ہیں مجھے وزیر اعظم نے ایکنک کے اجلاس کی صدارت کی سونپی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکنک میں پی پی پی نے اعتراض کیا تو میں نے اس منصوبے پر مزید کارروائی موخر کردی، کچھ ارکان اس منصوبے پر بات کرنا چاہتے تھے، میں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و یکجہتی سے زیادہ کچھ نہیں، اس کے بعد ایکنک کے اجلاس کے کسی ایجنڈے پر میں نے نہروں کا مسئلہ نہیں آنے دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک وزیر نے کچھ نامناسب بیان دیا، میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی پنجاب میں نہیں لیا جائے گا، پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے، عاطف خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ورکرز کو آپس کی لڑائی پر تشویش ہوتی ہے، پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے۔
پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں عاطف خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہمارے متعلق بیان دیا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی نے ہمارے متعلق کوئی بیان دیا تو تصدیق ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اختلافات کے معاملے پر علیمہ خان اور سلمان اکرم راجا نے میڈیا پر بات کرنے سے منع کیا، کسی کو بھی پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہیں کرنی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو صوبے کی گورننس اور امن و امان پر توجہ دینی چاہیے، خیبر پختونخوا کی گورننس کو بالکل ٹھیک نہیں کہا جاسکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو صحیح ہے، اسد قیصر، شکیل خان، سینئر رہنماؤں کے خلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔
عاطف خان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ گروپ بننے نہیں جا رہا، انتخابات کے دوران ٹکٹس کی تقسیم کے وقت صرف بیرسٹر گوہر نے رابطہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے شہرام اور اسد قیصر سے بھی رابطہ کیا تھا اور بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا کہ انتخابات صرف ایک نشست پر لڑیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس پر ہم نے بیرسٹر گوہر کو کہا ٹھیک ہے ہم اپنی مرضی کی نشست پر لڑتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا بانی پی ٹی آئی کے احکامات ہیں کہ آپ تینوں قومی اسمبلی نشست پر لڑیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی رہائی پر پورا فوکس ہونا چاہیے، اس موقع پر آپس کے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں۔