غزہ کو تہس نہس کرنے کا منصوبہ؛ اسرائیلی وزیراعظم امریکا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسرائیل نے توسیع پسندانہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے غزہ کے جنوبی علاقوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ یہاں سے فلسطینیوں کا انخلا کرکے سیکیورٹی زون قائم کردیا جائے۔
اپنے ان مذموم مقاصد پر حمایت حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکا کے دورے پر پہنچ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں نئے ٹیرف سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آج ہوگی لیکن تاحال اس کا ایجنڈا سامنے نہیں لایا گیا ہے تاہم ممکبہ طور پر غزہ اور ایران کے معاملات بھی شامل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا تھا جس کے بعد حماس اور اسرائیل میں معاہدہ طے پاگیا تھا۔
تاہم اس معاہدے کے بعد اسرائیل نے جارحانہ عزائم جاری رکھے اور غزہ کے جنوبی علاقے کو خالی کرانے کے لیے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ان علاقوں کو خالی کرا کے سیکیورٹی زون بنائے جائیں گے تاکہ حماس کو پنپنے کا موقع نہیں ملے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 120 فلسطینی شہید، حماس نے اسرائیل کو خبردار کردیا
صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 120 فلسطینی شہید، حماس نے اسرائیل کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
اسرائیل نے اپنی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے مزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہو چکے ہیں۔
ادھر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔