روپے کی قدر میں معمولی کمی، انٹربینک میں ڈالر 280.57 روپے پر بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک میں پیر کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 10 پیسے کم ہوگئی۔
انٹربینک میں ڈالر 280 روپے57پیسے پر بند ہوا، جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے47پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا۔
ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 1پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 96پیسے پر آگیا۔ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 97پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اوپن مارکیٹ میں میں ڈالر
پڑھیں:
میٹا نے نئے اے آئی ماڈلز متعارف کرا دئیے
میٹا نے اپنے نئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈلز متعارف کروا دیے ہیں جنہیں لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 میوریک کہتے ہیں۔
میٹا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ لاما ایک ملٹی ماڈل اے آئی سسٹم ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملٹی ماڈل سسٹمز ویڈیو، امیجز اور آڈیو سمیت مختلف قسم کے ڈیٹا کو پروسیس اور انٹیگریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان تمام فارمیٹس میں مواد کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 میوریک کمپنی کے اب تک کے سب سے جدید ماڈلز ہیں اور ملٹی ماڈیلٹی کے لیے بہترین ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 مووریک اوپن سورس سافٹ ویئر ہوں گے۔ جبکہ لاما 4 بیہیموت کی تیاری کا عمل ابھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اوپن اے آئی کے اے آئی چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی کامیابی کے بعد بڑی ٹیکنالوجی فرمز آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے بنیادی ڈھانچے میں جارحانہ انداز میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔