Jang News:
2025-04-07@18:42:48 GMT

ملک میں معاشی بحران ابھی ختم نہیں ہوا، حافظ نعیم

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

ملک میں معاشی بحران ابھی ختم نہیں ہوا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی پنجاب کی آل پارٹیز کانفرنس سے حافظ نعیم الرحمان اور پی پی کے حسن مرتضیٰ نے خطاب کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کسان اور عوام دونوں کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں، حکومت کسان اور کاشت کار کو کوئی ریلیف نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کا ریٹ 4 ہزار روپے من مقرر کرے جبکہ روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی جائے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہمارا مسئلہ صرف گندم اور چینی کی قیمت نہیں ،ہم دو رخی دور میں رہ رھے ہیں،حکمران اور کسان کےلیے الگ الگ پالیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کا کسان ونگ فعال کردار ادا نہیں کر رہا، 80 فیصد لوگ 20 فیصد کو ٹھیک کرنے میں ناکام ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

حافظ نعیم کا غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا اعلان

حافظ نعیم کا غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیلی حملے، مسلم دنیا کی خاموشی اور عالمی برادری کی بے حسی قابل مذمت ہے، 90 فیصد غزہ کو تباہ کردیا گیا، ہزاروں لوگ بے دخل کیے گئے، عید پر فلسطین میں بچوں پر بمباری کی گئی، صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مغرب کے چہرے پر سے نقاب اتر چکا، مغرب میں باضمیر لوگ احتجاج کر رہے ہیں، امریکا اور یورپی یونین اسرائیل کے حمایتی ہیں، 11 اپریل کو لاہور میں امریکی قونصل خانیکی طرف مارچ کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں ملین مارچ ہوگا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانیکی طرف مارچ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غزہ کے معاملے پر مسلم دنیا نے بے حسی کی چادر اوڑھ لی ہے، امریکی سائے تلے خود کو محفوظ سمجھنے والے تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینوں پر اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھیں گیاور عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  •  اسرائیلی بربریت کیخلاف 11 اپریل کو لاہور میں بڑا مارچ کریں گے: حافظ نعیم
  • غزہ جارحیت، جماعت اسلامی کا امریکی سفارت خانے کے گھیراؤ کا اعلان
  • غزہ جارحیت پر جماعت اسلامی کا امریکی سفارت خانے کے گھیراؤ کا اعلان
  • حافظ نعیم کا غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی نے معمول کی سرگرمیاں مؤخر کردیں، 11 اپریل کو غزہ مارچ کا اعلان
  • حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا
  • حافظ نعیم الرحمان کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شہباز شریف سے اظہار تشکر
  • ہماری جدوجہد سے بجلی سستی ہوئی، آئی پی پیز کا آڈٹ کرایا جائے: حافظ نعیم