اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے، امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ ہیں، تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی۔بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے، آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طے کریں گے، مشترکہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز طے کئے جائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نفرت نہیں بلکہ ہم بھائی ہیں آپس میں یہ اختلاف ہوتا رہتا ہے، ہم جمہوری پارٹی ہیں کسی کو بولنے سے منع نہیں کرتے، واضح کیا ہے کہ اگر بات کرنی ہے تو پارٹی کے اندر بات کریں۔

نومبر دسمبر میں سٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی: شزہ فاطمہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے ساتھ

پڑھیں:

امریکی کانگریس کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

امریکی کانگریس کا وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا اہم دورہ کرے گا جس کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے، کانگریس کا وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا، وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

اس کے علاوہ وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا، وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے جائے گی۔

امریکی وفد کرتارپور راہداری کا دورہ کرے گا اور بابا گرو نانک کے مزار پر حاضری بھی دے گا۔

 کانگریسی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، دورے میں معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات اور تعلیم جیسے اہم امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا امریکی کانگرس کے بل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
  • اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں:چیئرمین پی ٹی آئی 
  • امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد سے پی ٹی آئی کا رابطہ ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا
  • بیر سٹر گوہر سے ملاقات میں علی امین کا اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں گے: بیرسٹر گوہر
  • امریکی کانگریس کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
  • امریکی کانگریس کے وفد کی پاکستان آمد ،اعلی سطح ملاقاتیں شیڈول