الیکشن کمیشن نے 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔
مالی سال 2022-23ء کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 7 سابق ارکان کو ناہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی تفصیلات جمع کرانے تک عام انتخابات، ضمنی انتخابات اور سینیٹ سےالیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور مالی سال 2022-23ء کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی جمع نہ کرانے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔
الیکشن کمیشن نے تحلیل قومی اسمبلی کے سابق ارکان خرم دستگیر خان، محسن نواز رانجھا اور محمد عادل کو نااہل قرار دیا۔ اسی طرح سابق ارکان قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خان، کمال الدین، عصمت اللہ، ثمینہ مطلوب، نصیبہ ، شمیم آرا پنور اور روبینہ عرفان کو بھی ناہل قرار دیا۔
ای سی پی کی جانب سے تحلیل صوبائی اسمبلی سندھ کے سابق رکن عدیل احمد ، حزب اللہ بھگیو، ارسلان تاج حسین، عارف مصطفی جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام اور طاہرہ کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار محمد رند، عبدالرشید عبدالواحد صدیقی، میر حمال اور بی بی شاہینہ کو بھی ناہل قرار دیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے سابق ارکان قومی صوبائی اسمبلی نااہل قرار اسمبلی کے قرار دیا
پڑھیں:
مجلس وحدت مسلمین کا انٹرا پارٹی الیکشن 18 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
مرکزی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی کنونشن کے چیئرمین سید ناصر عباس شیرازی نے کی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی کنونشن مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں عوامی اور خصوصی شرکت کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن اسلام آباد میں ہوگا۔ آئندہ تین سال کیلئے نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ مرکزی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی کنونشن کے چیئرمین سید ناصر عباس شیرازی نے کی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی کنونشن مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں عوامی اور خصوصی شرکت کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی کنونشن مجلس وحدت مسلمین پاکستان بقیہ اللہ 18/19/20 اپریل 2025ء کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا، جس میں اگلے 3 سال کیلئے نئے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔ا
اس انٹرا پارٹی الیکشن میں جو امیدوار زیادہ ووٹ حاصل کرے گا وہی اگلے 3 سال کیلئے پارٹی کو لیڈ کرے گا۔ صوبائی آفس لاہور سیکرٹریٹ میں ہونیوالا اجلاس اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل تھا کہ یہ صوبائی کابینہ کا جاری سیشن کا آخری اور اہم اجلاس تھا۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کے علاوہ صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی، صوبائی نائب صدر سید اقبال حسین شاہ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید انوار زیدی، صوبائی نائب صدر علامہ سید ملازم حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود شیخ عمران علی، صوبائی سیکرٹری مالیات فصاحت علی بخاری، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید منتظر مھدی، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر الحسن کربلائی بھی اجلاس میں شریک تھے۔