گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گلوکار سلمان احمد کیخلاف سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں شکایت درج کروائی گئی ہے کہ سلمان احمد کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 265.
ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ وائرل کیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کے خلاف
پڑھیں:
پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور
کراچی کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
کراچی میں سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ملا۔اسکرین شارٹ پرمقدمہ نہیں بنتا۔
مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری
عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اس قبل عدالت نے 3 اپریل کو کیس کی سماعت میں ایف آئی اے کودوبارہ نوٹس جاری کیا تھا۔ فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات درج ہیں۔