پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، مگر وہ عوامی احتجاج کے بعد اپنے فیصلے سے مکر گئے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ قیدی کو بنیادی حقوق دیے جائیں ۔ فیملی اور رفقا سے ملاقات نہ کروانا ظلم ہے۔ وکلا کی ٹیم کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ عدالتوں کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔ اگر عدالتیں 17 گریڈ آفیسر سے اپنا فیصلہ نہیں منوا سکتیں تو اور فیصلوں پر کیسے عمل درآمد کروائیں گی؟۔سلمان اکرم راجا جو کہ کوآرڈینیٹر ہیں،ا نہیں بھی نہیں ملنے دیا جا رہا۔ یہ عدالتی فیصلوں کا مذاق ہے۔

وقاص اکرم شیخ نے کہا کہ کل وکلا اور فیملی سے ملاقات کرائی جائے۔ ہم ان سے بنیادی چیزیں مانگ رہے ہیں۔ اگر یہ لوگ ایسا نہیں کریں گے تو اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں۔ اگر ہم احتجاج کرتے ہیں تو پھر انہیں تکلیف ہوتی ہے۔علیمہ خان بانی کی بہن ہیں،  انہیں پارٹی کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ عدالتوں کو اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کروانا ہوگا ۔ اگر ایسا نہیں کریں گے تو اس سے عدالتوں پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوگا۔

ترجمان پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے گرفتار ارکان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ انہیں گرفتار کرکے اب عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا۔ یہ پاکستانی ہیں اور اگر جرم کیا ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اپنی قوم کے بچوں میں نفرتیں پیدا کرنا بند کیا جائے۔ ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے ۔

وقاص اکرم شیخ نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ وفاقی حکومت کا رویہ دشمنی کے مترادف ہے۔ یہ زرعی ملک ہے، ان کے ساتھ دشمنی نہ کی جائے۔ ہم اپنے کسانوں کا گلا کھاٹ رہے ہیں۔ کسانوں کو فائدے دینے کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو فوائد دینے جا رہے ہیں۔ ہم اس اسکینڈل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ریکارڈ پیداوار ہوئی تھی مگر کسان پھر بھی تباہ ہوا۔ پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہیں خریدی۔ جب کے پی حکومت نے پنجاب میں گندم خریدی تو راستے بند کیے گئے۔ یہ لوگ نالائق ہیں، حکومت نہیں چلا سکتے۔ قرضے یہ لوگ لے رہے ہیں اور ادا پاکستانی کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے قرضے لے کر اس پر عیاشی کی جا رہی ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو لوگ گندم پیدا نہیں کریں گے۔ اس سے ملک کو مزید نقصان ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اب کسانوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، کسانوں کو آپ دے کیا رہے ہیں کہ اب ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں۔ بجلی کے بلوں پر ٹیکسز سب کے سامنے ہیں۔ یہ پاکستان کے دشمن ہیں ۔ ایسے فیصلے ملک سے دشمنی کی مترادف ہیں۔ ہم کسانوں کو تباہ کرنے کی پالیسی کو سپورٹ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کسانوں نے گندم کے بجائے کپاس کی فصل کاشت کی ہے۔ یہ لوگ کسانوں کو کیا پاکستانی نہیں سمجھتے ؟۔ پنجاب میں پچھلے سال کی گندم پڑی ہے، سب فلور ملز کو 2900 میں دے رہے ہیں۔ حکومت سپورٹنگ قیمت مقرر کردے اور کم از کم 5 ہزار روپے فی من مقرر کیا جائے۔ اگر یہ نہ لے کر گئے تو اس کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی۔

وقاص اکرم شیخ نے کہا کہ کسان اپنے حق کے لیے نکلنے کو تیار ہے۔ کسان کے ساتھ پنگا نہ لیا جائے ورنہ یہ لوگ تباہ ہو جائیں گے۔ کسان دشمنی ختم کی جائے، ورنہ اس سے بحران پیدا ہوگا۔

دریائے سندھ میں سے نہریں نکالنے کے معاملے  پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6 نہروں پر سب سراپا احتجاج ہیں۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے سندھ کے ووٹ پر ہمیشہ مزے کیے ہیں۔ کبھی ان جماعتوں نے وہاں کےی عوام کی بھلائی کا سوچا نہیں۔ ہم زمینداروں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہم حکومت کے ان فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 24 جولائی کے اجلاس کے منٹس موجود ہیں، آصف زرداری نے ان نہروں کو جلد مکمل کرنے کی اجازت دی تھی اور عوام کے احتجاج کے بعد یہ لوگ اپنے فیصلوں سے مکر گئے۔

وقاص اکرم شیخ نے کہا کہ اس سے سندھ میں پانی کی مزید کمی ہوگی۔ سندھ میں پانی کی کمی کی رپورٹس سب کے سامنے ہیں۔ پی ٹی آئی ایسا نہیں ہونے دے گی۔ ہم سندھ میں احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ ہم خود بھی احتجاج کریں گے اور جو جماعت دریائے سندھ میں نہروں کے خلاف احتجاج کرے گی، پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ان منصوبوں کا مقصد صرف کرپشن ہے۔ گندم کے مسئلے پر زمینداروں کے ساتھ ہیں۔ نہروں کے منصوبے پر پی ٹی آئی سندھ کے عوام  کے ساتھ ہے۔ ہم 12 اپریل کو کسان ونگ کا اعلان کررہے ہیں، نئی تنظیم بنا رہے ہیں جو کسانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کل سے نون لیگ والے ہمارے رہنماؤں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ ایسے پروپیگنڈوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم کل بھی بانی چیئرمین کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں، ہم سب متحد تھے اور  رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے۔ ملک کے بچوں کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمٰن کے جو تحفظات ہیں، انہیں مل بیٹھ کر حل کریں گے۔ چیف منسٹر کو بھی اس حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وقاص اکرم شیخ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پی ٹی آئی کیا جائے کے ساتھ کریں گے رہے ہیں یہ لوگ

پڑھیں:

کسانوں کا کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف 13 اپریل سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

کسانوں نے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے تحت متعارف کرائی جانے والی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف 13 اپریل کو ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، انجمن مزارین پنجاب، ہری جدوجہد کمیٹی، کروفٹر فاؤنڈیشن اور دیگر کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13 اپریل (آئندہ اتوار) کو مختلف شہروں اور پبلک سیکٹر فارمز میں ریلیاں اور کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔

شرکا کارپوریٹ فارمنگ کے خاتمے اور کسانوں کی ان زمینوں سے بے دخلی روکنے کا مطالبہ کریں گے جن پر وہ نسلوں سے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔

وہ جنوبی پنجاب میں متنازع نہروں کی تعمیر پر پابندی کا بھی مطالبہ کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ تمام سرکاری زرعی زمینیں کاشتکاروں میں تقسیم کی جائیں، کرائے داروں کو لاکھوں روپے کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے جاری نوٹسز واپس لیے جائیں اور جاری کٹائی سیزن کے دوران گندم کی قیمت خرید 4 ہزار روپے فی من مقرر کی جائے۔

گرین پاکستان انیشی ایٹو وفاقی حکومت کا اقدام ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی، جدید آبپاشی کے نظام، اعلیٰ معیار کے بیجوں، مصنوعی ذہانت سے چلنے والی نگرانی اور بہتر زرعی آلات کا استعمال کرتے ہوئے غیر کاشت شدہ زمین کو اعلیٰ پیداوار کے حامل فارموں میں تبدیل کرکے زرعی ترقی کو بڑھانا اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنا ہے۔

کسانوں اور سماجی کارکنوں کو خدشہ ہے کہ بڑے پیمانے پر زرعی کاروبار پر منتقلی سے چھوٹے زمینداروں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، کسانوں کو ریاستی زمینوں سے بے دخل کیا جاسکتا ہے اور اہم زرعی وسائل تک ان کی رسائی کو محدود کیا جاسکتا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • تھل کینالز کی تعمیر کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کےخلاف حکم امتناع جاری
  • کینالز کی تعمیر؛ ارسا کے پانی دستیابی کے سرٹیفکیٹ پر حکم امتناع جاری
  • چولستان، تھل کینالز کی تعمیر کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف حکم امتناع جاری
  • کسانوں کا کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف 13 اپریل سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
  • سندھ میں کینالز کے خلاف جے یوآئی ‘جے ڈی اے‘پی ٹی آئی کے دھرنے
  • پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، جام خان شورو
  • ریڈ زون میں کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی،ترجمان بلوچستان حکومت
  • بلاول بھٹو نے کہا کینالز کو بننے نہیں دیا جائیگا، یہ سب کے لیے پیغام تھا، شرجیل میمن
  • بلاول بھٹو کا سندھ میں دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا اعلان