پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں  ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔

ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔

فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں  خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے  پراکس میں  کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں  مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔

نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین کا تعلق لاہور۔راولپنڈی  اور کراچی سے ہے، ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں   نوٹس دیئے بغیر اچانک نوکریوں سے فارغ کر کے بیروز گار کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نوکریوں سے فارغ

پڑھیں:

پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔

ریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020 میں کورونا وبا کے دوران بند کی گئی تھی، یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

اداکار  ساجد حسین کے بیٹے کے متعلق عدالت کا اہم حکم

متعلقہ مضامین

  • اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا جاری، ٹرین سروس معطل
  • کراچی: اسٹیل مل ملازمین کا احتجاج، ریلوے ٹریک بند، وزیر ریلوے کا وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ
  • اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا جاری، ٹرین آپریشن معطل
  • اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دے دیا، ٹرین آپریشن معطل
  • پاکستان ریلوے کے 80 ملازمین نوکری سے فارغ
  • ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
  • صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم
  • پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
  • پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان