بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مزید سہولیات مانگ لی ہیں بشری بی بی نے وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاﺅس میں مقیم رہی، اپنے بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہوں.
(جاری ہے)
اپنی درخواست میں بشری بی بی نے بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو درخواست کی اس میں کہا گیا کہ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشری بی بی کی درخواست پر کان نہیں دھرے درخواست میں کہا گیا کہ بشری بی بی کے شوہر عمران خان کو اسی جیل میں بہتر سہولیات کا حقدار قرار دیا گیا ہے، فریقین کو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی جائے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل رولز 1978 کے تحت بشری بی بی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جائے درخواست میں وفاق، سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنراسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے، بشری بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بہتر سہولیات درخواست میں اڈیالہ جیل جیل میں
پڑھیں:
سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے صوبوں سے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ خوش آئند، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرائل ٹرنسفر کیس کی سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کے لیے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے کے خلاف تمام درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد پانچ رکنی بینچ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ
یاد رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ججز تبادلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئینی بینچ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز تبادلہ کیس جسٹس محسن اختر کیانی درخواستیں سماعت