Daily Sub News:
2025-04-07@15:32:31 GMT

یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ایجنٹ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:فیڈرل انویسٹیگشن ایجنسی ( ایف آئی اے) گجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد شہاب مشتاق، عارف حسین ، عبد الوحید اور محمد اعظم کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم عبد الوحید نے شہری کو سمندر کے راستے یونان بھجوانے کے لیے 26 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے اور شہری کو یونان کے بجائے لیبیا بھجوایا۔

ترجمان کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر لیبیا سے یونان اسمگل کی کوشش کی۔لیبیا سے یونان جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں کئی پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی۔متاثرہ شہری کو یونانی حکام نے ریسکیو کیا۔

گرفتار ملزم محمد شہاب مشتاق نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 61 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ملزم عارف حسین نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے ملائشیا بھجوانے کی غرض سے 2 لاکھ روپے اور 3500 ملائشین رنگٹ لیے۔ ملزم محمد اعظم سال 2010 سے مفرور ہے جس نے شہری کو ملائشیا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 97 ہزار روپے وصول کیے تھے۔

گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھےجن کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ہری پور؛ 70 کی گنجائش کے باوجود 130مسافروں کو کشتی میں سوار کرنیوالا ملاح گرفتار

سٹی 42 : ہری پور میں آج ہونے والے کشتی پھنسنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں 130 کو سوار کرنے والے ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 

قبل ازیں تربیلہ جھیل میں سواریوں کی کشتی جو بیٹ گلی سے ہری پور کی جانب آرہی تھی، چاندنی چوک کے مقام پر گنجائش سے ذائد مسافر بٹھانے پر کشتی دلدل میں پھنس گئی۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشتی سے نکال کر ریسیکو کر لیا ، جس کے بعد ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے واقع کا نوٹس لیا۔ 

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

ہری پور  ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر کشتی ملاح علی زمان ولد سید اکثر سکنہ بیٹ گلی کو غفلت اور بےاحتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہری پور؛ 70 کی گنجائش کے باوجود 130مسافروں کو کشتی میں سوار کرنیوالا ملاح گرفتار
  • یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، ایک شخص ہلاک، 39 افراد کو بچا لیا گیا
  • ایف آئی اے اور این سی بی انٹرپول کی کارروائیاں، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار
  • کراچی: عید کے تیسرے روز ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، ملزمان گرفتار
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا
  • لاہور: سگی بہن کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • سمندری راستے لوگوں کو یورپ بھجوانے والے 3 ملزمان گرفتار