ریئر ارتھ  ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول  قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا  تھا  جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر  ہی نافذ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے  چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں   اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق  اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا  ہے  جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین  کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی کہ ر یئرارتھ  ایلیمنٹس اسٹریٹجک صنعتوں کے لئے کلیدی خام مال ہے

جیسے جدید ہتھیار اور سازوسامان، ایرو اسپیس اجزاء، پون  بجلی ، نئی توانائی کی گاڑیاں  روبوٹکس اور ذہین مینوفیکچرنگ.

چین دنیا کا سب سے بڑا ریئرارتھ ایلیمنٹس  پیدا کرنے والا ملک اور برآمد کنندہ ہے۔ گزشتہ 30 سالوں میں ، چین کی  اس صنعت نے اپنے صنعتی نظام کو مسلسل بہتر بنایا ہے  ، مقامی  فراہمی کو مناسب طریقے سے منتظم کرتے ہوئے  عالمی شراکت داری کو بھی مثبت انداز میں بڑھایا ہے اور حقیقی کثیر الجہتی کی پیروی کرتے ہوئے عالمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: برا مدی کنٹرول ریئر ارتھ

پڑھیں:

’امید کرتا ہوں کہ ٹک ٹاک زندہ رہے گا‘، ٹرمپ نے ایپ کو حاصل مدت میں توسیع کردی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹک ٹاک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے سے ایک دن پہلے امریکا میں اس فروخت یا پابندی کے لیے مزید 75 دن کی مہلت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والے کانگریس کے قانون کو نافذ کرنے پر صدر کا 75 دن کا وقفہ ہفتہ کو ختم ہونا تھا۔ جب کہ صدر جوبائیڈن نے اپنے عہدہ چھوڑنے سے ایک دن قبل 19 جنوری کو نافذ ہونے والی اصل ڈیڈ لائن کو نافذ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ڈیڈ لائن قریب آںے پر170  ملین ماہانہ صارفین کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم 12 گھنٹے تک ’تاریکی‘ میں چلا گیا تھا، لیکن جب ٹرمپ نے مزید وقت دینے کے ایگزیکٹو آرڈر کا وعدہ کیا تو اسے بحال کر دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ ڈیل سے متعلق تمام ضروری منظوریوں پر دستخط یقینی بنانے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:البانیہ میں ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے پابندی عائد

اپنی پوسٹ میں ان کا مزید کہنے تھا کہ ’ہم چین کے ساتھ نیک نیتی سے کام جاری رکھنے کی امید کرتے ہیں، جو میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے باہمی محصولات (چین اور امریکا کے درمیان منصفانہ اور متوازن تجارت کے لیے ضروری ہے) سے بہت خوش نہیں ہیں‘۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ٹک ٹاک میں دلچسپی رکھنے والے متعدد ممکنہ خریدار ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک زندہ رہے گا۔

دوسری طرف ٹک ٹاک کے ترجمان نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ کمپنی ’ٹک ٹاک کے ممکنہ حل کے بارے میں امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا پابندی ٹک ٹاک ڈونلڈ ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  •   ایاز صادق کااپوزیشن سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہ آنے کا شکوہ
  • اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی، کراچی کے بازارآج بند رکھنے کا اعلان
  • ایشوریا کیساتھ کام کرنے والا وہ اداکار جس کو لوگوں کے ٹوائلٹ بھی صاف کرنے پڑے
  • پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان، عالمی و قومی ستارے شامل
  • آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ
  • ’امید کرتا ہوں کہ ٹک ٹاک زندہ رہے گا‘، ٹرمپ نے ایپ کو حاصل مدت میں توسیع کردی
  • چین کے 6 چیمبرزآف کامرس کی امریکہ کی جانب سے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت
  • ٹرمپ نے قومی سلامتی ایجنسی کا ڈائریکٹر برطرف کردیا
  • امریکہ، قومی سلامتی ایجنسی کا ڈائریکٹر برطرف