وہ خطرناک لڑکی ہے، جب اکشے کمار نے سیف علی خان کو کرینہ کے بارے میں خبردار کیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکشے کمار نے سیف علی خان کو ان کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
اداکارہ کرینہ کپور نے اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران ماضی کا دلچسپ واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اکشے نے سیف علی خان کو ان سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خطرناک لڑکی ہے۔
کرینہ نے بتایا کہ جب وہ سیف اور اکشے کے ساتھ فلم ٹشن کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو اکشے کو سیف اور ان کی بڑھتی دوستی کھٹکی جس پر انہوں نے سیف کو سائیڈ میں لے جا کر کہا کہ ’یہ خطرناک لڑکیاں ہیں، یہ ایک خطرناک خاندان ہے تو زرا دھیان سے رہو‘۔
جس پر سیف علی خان نے کہا کہ ’نہیں، نہیں، میں جانتا ہوں، تم جانتے ہیں کہ میں نے اسے سمجھ لیا ہے‘۔
کرینہ نے کہا کہ اکشے کو محسوس ہوگیا تھا کہ سیف اور میرے درمیان کچھ چل رہا ہے اس ہی لئے اکشے نے اسے پیشگی آگاہی دی کہ مجھ سے بچ کے رہے میں خطرناک ہوں۔
اداکارہ ماضی کے وہ دن یاد کرتے ہوئے خوب ہنسی اور بتایا کہ ٹشن کے سیٹ پر ہی ان کی سیف سے باقاعدہ بات شروع ہوئی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔
کرینہ نے بتایا کہ انہیں اکثر سیف علی خان کے ساتھ فلمیں آفر ہوتی تھیں مگر کسی نہ کسی وجہ سے وہ فلم کرنے سے انکار کر دیتی تھیں جس کے بعد ٹشن میں پہلی مرتبہ ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان بتایا کہ نے سیف
پڑھیں:
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل
راولپنڈی:
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کا بھائی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول لڑکے حیدر کا تعلق کلر سیداں سے تھا جبکہ لڑکی لائبہ اپنے بھائی کے ہمراہ دھمیال میں مقیم تھی۔
حیدر نے لائبہ کا رشتہ مانگا تھا تاہم اہل خانہ اس پر راضی نہیں تھے۔ واقعے کے بعد دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے دھمیال گاؤں میں دوسری شادی کی رنجش پر ایک وکیل کو قتل کر دیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکیل کاشف تیمور کو اسکی دوسری اہلیہ کے بیٹے حسنین اظہر کے ساتھ آئے حسن علی نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ ملزم حسنین اظہر، مقتول کو رات کے وقت بلا کر اپنے گھر لے گیا وہیں گولیاں ماری گئیں۔
پولیس نے مقتول وکیل کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں شائستہ رزاق،حسنین اظہر،حسن علی اور نورالعین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
ایف آئی آر کے مطابق مقتول نے شائستہ رزاق کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی تھی جس کے رنج پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔