سونامی کی پیشگوئی کرنیوالی ریوتا تسوکی ‘ کی رواں برس کیلئے پیشگوئی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ٹوکیو(نیوزڈیسک)ریو تاتسوکی نے مارچ 2011 میں بھی ایک خوفناک تباہی کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی، معروف پیش گوئی کرنے والی شخصیت ریو تاتسوکی ( جنہیں “جاپان کی بابا وانگا” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) نے رواں سال جولائی میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے۔
ریو تاتسوکی نے رواں برس جولائی میں جاپان میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔ جاپانی حکومت نے نئے میگا زلزلے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نانکائی ٹراؤ کے علاقے میں 8 سے 9 شدت کے میگا زلزلے سے تقریباً 2 لاکھ 98 ہزار ہلاکتوں اور 1.
یاد رہے کہ تاتسوکی نے مارچ 2011 میں ایک خوفناک تباہی کی پیشگوئی کی تھی اسی ماہ جاپان میں توہوکو زلزلہ اور سونامی آیا تھا ۔اب انہوں نے جولائی 2025 میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔
دوسری طرف نیوز ویک کے مطابق جاپانی حکومت نے بھی حال ہی میں ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں سونامی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کوئٹہ : سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونامی کی پیشگوئی میں ایک خوفناک کی پیشگوئی کی
پڑھیں:
شانگلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،4افراد جاں بحق ،ایک زخمی
شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے مٹہ اعوان میں ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیوحکام کے مطابق شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے مٹہ اعوان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتا ل الپوری منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔