---فائل فوٹو

 نیکٹا کے تحت قائم ہونے والے ادارے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا 5واں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد چوہان نے بورڈ ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی۔

نیکٹا اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لئے متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا، نفٹیک کا قیام نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارآمد ہوگا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نیکٹا کی استعداد کار بڑھانے میں نفٹیک مؤثر کردار ادا کرے گا۔

 اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی سیکریٹری داخلہ اور دیگر نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفی سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

لاہور:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفی سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا، حکام نے استعفی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفیٰ سے متعلق خبریں گردش میں ہیں تاہم پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ کئی اسپورٹس ویب سائٹ نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفی دے سکتے ہیں بوجہ یہ کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا محسن نقوی نے استعفیٰ دے دیا؟وفاقی وزیر اطلاعات کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پی سی بی حکام کی جانب سے محسن نقوی کے استعفے کی افواہوں کی تردید
  • نیکٹا کا نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر منظور
  • کیا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی مستعفی ہوگئے؟ پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفی سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
  • محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال