لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نرگس نازیبا تصاویر کیس میں نامزد نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

رپورٹ کے مطابق فلم اسٹار نرگس کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے سے متعلق کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

جسٹس فاروق حیدر نے اداکارہ یاسمین تبسم عرف نگار چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔

عدالت نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اگلی سماعت پر فرنزک رپورٹ طلب کر لی۔

سرکاری وکیل نے فرنزک رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی لی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ نگار چوہدری کی آواز اور ویڈی  فرنزک کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔ عدالت میں ڈپٹی ڈائریکٹر سابئر کرائم بھی ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عمران خان کی9مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کوجلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔فاضل عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوسمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فرحان ملک کی ضمانت منظور: ریاست مخالف پروگرام کیس میں عدالت کا فیصلہ
  • معاشی ریلیف حاصل کرنے کی کوشش:شام کے عبوری صدر کا یو اے ای اور ترکی کا دورہ،
  • شام کے عبوری صدر کا یو اے ای اور ترکی کا دورہ، معاشی ریلیف اور تعلقات کی بحالی پر توجہ
  • پنجاب حکومت کی نو مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی اپیلوں پر سماعت
  • شراب، اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور
  • 9 مئی مقدمات، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءشاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں ضمانت منظو ر کرلی
  • 9 مئی جلا ئوگھیرا ئو: بانی پی ٹی آئی کی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کی9مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر