لاہور:

نظر بندی قانون کے سیکشن تین کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ تحلیل ہوگیا۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔

پانچ رکنی بینچ کے ممبر جسٹس خالد اسحاق نے کیس سننے سے معذرت کرلی جس کے باعث ہائیکورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں معزز جج صاحب ستائیس اے کے نوٹس کے تحت رپورٹ فائل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے 24 مارچ کو نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظور کی تھی۔

عدالت نے 27 مارچ کو مرکزی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا تھا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پانچ رکنی بینچ سماعت کے لیے

پڑھیں:

26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستیں کل پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

کاز لسٹ کے مطابق درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں کل پشاور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جنہیں ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ کاز لسٹ کے مطابق درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کیا گیا ہے تاہم اس کے خلاف مختلف عدالتوں میں درخواستیں جاری کردی گئی ہیں جن میں اس آئینی ترمیم کو عدالتی نظام انصاف کے خلاف قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ججز ٹرانسفر کیس، سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
  • 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستیں کل پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: مقدمات کی سماعت کے تنازع میں نئی پیش رفت
  • نظر بندی قانون کیس: لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی بینچ تحلیل ہوگیا
  • سپریم کورٹ: ججز روسٹر جاری، آئندہ ہفتے 7 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے
  • سپریم کورٹ ججز روسٹر جاری، آئندہ ہفتے 7 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے
  • تعطیلات کے بعد عدالتوں  کا روسٹر جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچز تشکیل