عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مزید سہولیات مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاؤس میں مقیم رہی، اپنے بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہوں۔

اپنی درخواست میں بشری بی بی نے بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو درخواست کی، اس میں کہا گیا کہ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشری بی بی کی درخواست پر کان نہیں دھرے۔

اس میں کہا گیا کہ بشری بی بی کے شوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسی جیل میں بہتر سہولیات کا حقدار قرار دیا گیا ہے، فریقین کو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی جائے۔

اس میں استدعا کی گئی کہ جیل رولز 1978 کے تحت بشری بی بی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں وفاق، سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنراسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے، بشری بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل

پڑھیں:

عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات، سعودی عرب جا کر سہولیات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب جا کر حجاج کرام کے لیے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ عازمین حج کو ملک کے مختلف اضلاع میں تربیت دی جارہی ہے، حجاج کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ تجویز دیہئ کہ حجاج کو ٹریننگ سے پہلے ہی ویکسین دی جائے۔ حجاج کے لیے فلائٹس 28 مئی سے شروع ہوں گی۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار حاجی امسال جائیں گے، حجاج کے لیے انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے حج آپریشن 2025: 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج 2025 سعودی عرب وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف

متعلقہ مضامین

  • سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کے لیے درخواست دائر کردی
  • عمران خان کیجانب سے بچوں سے بات، میڈیکل چیک اپ کیلیے درخواستیں دائر
  • بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
  • بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
  • پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں،خواجہ سلمان رفیق
  • بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
  • عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی
  • عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات، سعودی عرب جا کر سہولیات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر مذہبی امور