غزہ سے حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا ہے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس نے اسرائیل کے جنوبی علاقے اشدود کی طرف 10راکٹ فائر کیے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سے اسرائیل کے جنوبی علاقے اشدود کی طرف راکٹ فائر کیے، زیادہ تر راکٹ اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے تباہ کردیے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق راکٹ حملے پر اسرائیلی شہریوں کو جان بچانے کے لیے بھاگنا پڑا، ہزاروں اسرائیلی شہری کئی گھنٹوں تک سرنگوں میں رہنے پر مجبور ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹوں کے متعدد حصے اسرائیلی شہر اشکلون میں بھی گرے جس سے ایک شخص زخمی اور سڑک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حالیہ مہینوں میں اسرائیل پر غزہ کی طرف سے کیا جانے والا سب سے بڑا راکٹ حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

4 اپریل 2025 کو، یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ رہائشی علاقوں پر ہوا جس سے آگ لگ گئی اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔ بعد ازاں، ڈرون حملے میں مزید ایک شخص ہلاک ہوا۔ یوکرینی حکام نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے روس کی جارحیت کا تسلسل قرار دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ ایک ریستوران میں یوکرینی کمانڈروں اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر 85 فوجی اہلکار اور افسران ہلاک اور 20 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ یوکرینی فوج نے ان دعوؤں کو غلط معلومات قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو کارکنان رات بھر امدادی کاموں میں مصروف رہے جبکہ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مغربی طاقتوں سے ماسکو پر مزید دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ اگرچہ حال ہی میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کیے گئے تھے لیکن دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر ان معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

فروری 2022 میں روس کی مکمل پیمانے پر حملے کے بعد سے ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور زیلنسکی کے آبائی شہر میں یہ واقعہ 2025 کے مہلک ترین حملوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر نئے اسرائیلی حملے، صحافی سمیت کم ازکم پچیس افراد ہلاک
  • اسرائیل پر راکٹوں سے وار، غزہ پر وحشیانہ کارروائیوں کا ذمہ دار امریکا ہے، حماس
  • اسرائیلی فوج کا صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی زندہ جل گیا، 7 زخمی
  • اسرائیل پر راکٹوں سے وار، اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کا ذمہ دار امریکا ہے، حماس
  • صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 120 فلسطینی شہید، حماس کا اسرائیل کو انتباہ
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری؛ حماس کمانڈر سمیت مزید 60 افراد شہید
  • صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 120 فلسطینی شہید، حماس نے اسرائیل کو خبردار کردیا
  • روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی
  • غزہ میں صورتحال بے قابو؛ صحافی، ڈاکٹر اور حماس کمانڈر سمیت 30 شہید