Daily Mumtaz:
2025-04-07@15:35:08 GMT

ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت، تصاویر وائرل

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت، تصاویر وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ روایتی اور دلکش انداز میں نظر آئیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)


ہانیہ نے آف وائٹ ریشمی لباس زیب تن کیا تھا جس پر خوبصورت اور رنگین کڑھائی کی گئی تھی، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔

ہانیہ عامر نے اس ایونٹ میں اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ان تصاویر میں اداکارہ کا خوش گوار موڈ اور خوبصورت انداز دیکھنے والوں کو بے حد پسند آیا ہے۔

مایوں کی تقریب میں ہانیہ کا روایتی انداز، مسکراہٹ اور دوستانہ مزاج سب کو بھا گیا، تصاویر پر ہزاروں مداحوں نے کمنٹس کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ کے فینز کی تعداد انسٹاگرام پر 18.

1 ملین سے زائد ہے، جو ناصرف ان کی خوبصورتی بلکہ ان کی شاندار اداکاری کے بھی مداح ہیں۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر

پڑھیں:

’امر اور پریم کا انداز واپس آگیا‘، سلمان خان نے نئی ویڈیو میں کیا بتایا؟

 بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘31 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امر اور پریم کا انداز واپس آ گیا‘۔ اندازاپنا اپنا 25 اپریل 2025 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین فلم دوبارہ ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور کئی لوگ اس فلم کے سیکوئل کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور عامر خان کی فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد دوبارہ کیوں ریلیز ہو رہی ہے؟

یاد رہے کہ فلم انداز اپنا اپنا  کی اسٹار کاسٹ عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور  پر مشتمل تھی جب کہ فلم  4 نومبر 1994 کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔

اس سے قبل فلم ’صنم تیری قسم‘ ری ریلیز کی گئی ہے۔ پاکستانی اداکارہ ماورا اور انڈین اداکار ہرش وردھن کی یہ فلم پہلے سنہ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی اور یہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی۔  14 کروڑ کے چھوٹے بجٹ سے بننے والی یہ فلم سنہ 2016 میں ریلیز کے وقت بمشکل 9 کروڑ ہی کما پائی تھی۔ لیکن اب 9 سال بعد ‘صنم تیری قسم’ کی دوبارہ ریلیز نے انڈین باکس آفس پر اپنا جادو جگایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انداز اپنا اپنا بالی ووڈ سلمان خان عامر خان

متعلقہ مضامین

  • وائس نوٹ پر قہقہہ ریکارڈ نہ ہونے پر عاطف اسلم کا مزاحیہ انداز، ویڈیو وائرل
  • ’امر اور پریم کا انداز واپس آگیا‘، سلمان خان نے نئی ویڈیو میں کیا بتایا؟
  • ’شردھا کپور چڑیل کی طرح ہنستی ہیں‘، بالی ووڈ ڈائریکٹر کی ویڈیو وائرل
  • ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں شاندار رقص، مداحوں کے دل جیت لیے۔
  • ہانیہ عامر کاشادی کی تقریب میں شاندار رقص،ویڈیووائرل
  • دانش تیمور اور عائزہ خان کی فٹبال میچ کے دوران خوبصورت تصاویر وائرل
  • “ٹیم بناؤ پیسے کماؤ! وکٹ تو چہل لے ہی لے گا”
  • سبحان اعوان اور وشما فاطمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • اس کی آنکھیں میرے جیسی ہیں: سجل علی کی بھانجی سے ملاقات کی تصاویر وائرل