ذرائع کے مطابق آغا سید عبدالباقی رضوی ایک بلند پایہ مذہبی شخصیت تھے۔انہیں اپنی مذہبی اور سماجی خدمات کی وجہ سے احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز عالم دین اور آستانہ حاجی سید حسن، نبدی پورہ سرینگر کے متولی آغا سید عبدالباقی رضوی آج صبح انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق آغا سید عبدالباقی رضوی ایک بلند پایہ مذہبی شخصیت تھے۔انہیں اپنی مذہبی اور سماجی خدمات کی وجہ سے احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ انہوں نے خاص طور پر مشکلات اوقات میں کمیونٹی کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی عمر 90سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما مولانا مسرور عباس انصاری کے سسر تھے۔ انہیں ان کے آبائی قبرستان بابا مزار جڈی بل میں بعد نماز عصر سپرد خاک کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آغا سید عبدالباقی

پڑھیں:

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کی طرف سے ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ضلعی صدر ساجد علی انصاری، سید شیر علی شاہ کاظمی، سید شمیم نقوی کی زیرقیادت حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 8 شوال کا دن عالم اسلام کے لے سیاہ ترین دن ہے، اس دن حکومت کے طاقت کے نشے میں آل سعود نے جنت البقیع میں مدفن اہل بیت اطہارؑ و صحابہ اکرامؓ کے مزارات کو مسمار کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آزاری کی، جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی جبکہ دنیا میں تمام متمدن اقوام اپنے آباو اجداد کے آثار کی حفاظت کے انتظامات کرتی ہیں، اس دن کو تمام عالم اسلام کو منانا چاہیئے، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صد افسوس کہ جس نبیؐ کا سایہ امت کے لیے رحمت ہو اس نبیؐ کی اکلوتی بیٹیؑ کی قبر اطہر کے مسلمانوں کو سایہ کرنا گوارہ نہیں، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ جنت البقیع کی جلد از جلد تعمیر کروائیں۔ احتجاجی مظاہرے میں جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کے عہدیدار، سراج بیگ، زین حسین، احمر چانڈیو، خطیب اہلبیت آزاد حسین معصومی (علما کمیٹی)، مولانا اشرف اسدی، قاسم آباد زون کے عبدالعزیز پاٹولی، لطیف آباد زون کے صدر سید عزادار تقوی، علامہ گل حسن مرتضوی (صدر مجلس وحدت عزاداری ونگ حیدآباد)، علامہ سید جبران حیدر زیدی، مولانا ساجد علی ساجدی، مصطفی علی حیدری، سید ماجد نقوی، شکیل صدیقی، سید شاہد کاظمی، جمن سولنگی، عاشق سومرو، سید ابرار شاہ، شہاب شیخ، احسان علی، عظمت حسین کے علاوہ حیدرآباد شہر سے تعلق رکھنے والے مذہبی تنظیموں، انجمنوں، اداروں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آزاد کشمیر سے شاہد شہزاد میر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج دوسرے بھی سخت پابندیاں عائد
  • برمنگھم، تارکین وطن کشمیریوں کا بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ
  • جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
  • جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
  • امیت شاہ کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت
  • فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے: ممتاز زہرہ
  • انتظامیہ نے دو کشمیریوں کی 10کنال سے زائد زرعی اراضی ضبط کر لی
  • 100 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے سینیئر بھارتی اداکار انتقال کر گئے