ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں شاندار رقص، مداحوں کے دل جیت لیے۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے ایک شادی کی تقریب میں بالی ووڈ گانے پر زبردست رقص کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر کو ایک نجی شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ اپنے گروپ کے ہمراہ رقص کر رہی تھیں۔ ویڈیو میں ہانیہ کو خوبصورت سنہرے رنگ کے لہنگا چولی میں ملبوس دیکھا گیا، جس پر نفیس کڑھائی کی گئی تھی جبکہ دوپٹہ بھی خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا تھا، جو ان کے دلکش انداز کو مزید نکھار رہا تھا۔ہانیہ عامر رقص کے دوران پوری توانائی، شوخی اور جوش کے ساتھ نظر آئیں۔رقص کے دوران بھی وہ پراعتماد اور پرکشش نظر آئیں اور ان کا انداز ایسا تھا کہ شرکا کی نظریں ان پر ہی مرکوز رہیں۔یہ تقریب معروف میوزیشن ماریہ اونیرا کی شادی کی تھی، جس میں ہانیہ عامر نے نا صرف بھرپور شرکت کی بلکہ تقریب کی رونق بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی ویڈیو انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ ہوتے ہی لاکھوں صارفین نے دیکھی اور مثبت تبصروں کے ساتھ اسے پسند بھی کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر شادی کی
پڑھیں:
مشہور سیریل سی آئی ڈی کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا اعلان، مداحوں میں غم و غصہ
سونی ٹی وی اپنی مشہور کرائم سیریز "سی آئی ڈی" کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا ڈرامائی اور گمراہ کن اعلان کرنے پر تنقید کی زد میں آگیا۔
ہفتہ 5 اپریل کو چینل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا:
"اے سی پی پرادیومن کی یاد میں… ایک ایسا نقصان جو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا"
ساتھ ہی ایک گرافک بھی شیئر کیا گیا جس پر لکھا تھا:
"ایک دور کا اختتام، اے سی پی پرادیومن (1998–2025)"
اس اعلان کو ابتدا میں اداکار شیواجی ستم (Shivaji Satam) کی حقیقی موت سمجھا گیا، جنہوں نے دہائیوں تک اے سی پی پرادیومن کا کردار نبھایا۔
مداحوں میں فوری طور پر گھبراہٹ اور غم کی لہر دوڑ گئی تاہم جلد ہی یہ واضح ہوا کہ یہ اعلان محض ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ تھا جو "سی آئی ڈی 2" کے آنے والے سیزن کی تشہیر کے لیے کیا گیا تھا۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین نے اس پوسٹ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے سونی ٹی وی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ "یہ مارکیٹنگ نہیں بلکہ دھوکہ ہے" اور کم از کم ایک واضح ڈسکلیمر (وضاحت) ہونا چاہیے تھی۔
دریں اثنا شیواجی ستم کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھوڑے وقت کے لیے بریک لیا ہے تاہم انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ کیا انکا کردار مستقل طور پر ختم کیا جا رہا ہے یا نہیں۔
اس تنازعے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسا کردار جس نے ایک پورے دور کی نمائندگی کی انہیں اس قسم کے ڈرامائی اور گمراہ کن طریقے سے رخصت کرنا ناانصافی ہے۔