سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سرغنہ سمیت 9 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے سرغنہ سمیت 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑا میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 خوارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا جبکہ مارے گئے خوارجیوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارجی رنگ لیڈرشیریں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتہائی مطلوب تھا، خوارجی رنگ لیڈر کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ 20 مارچ 2025 کو کیپٹن حسنین اختر شہید کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروائی سے گھناونے جرم کے مرتکب کو قرار واقعی سزا دی گئی ہے، علاقے میں موجود کسی ممکنہ خارجی کی تلاش میں سینسیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شام بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، 4 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہتا رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان آئی ایس پی آر
پڑھیں:
فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، انتہائی مطلوب خوارج سرغنہ سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹکوارہ 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردوں میں خارجی گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے، خارجی سرغنہ شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شیرین کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کا ذمہ دار بھی دہشت گرد شیرین تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کارروائی میں دہشت گردوں کے سرغنہ کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کےخاتمے کے لیےکامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔