Daily Pakistan:
2025-04-07@15:15:29 GMT

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،  8 دہشتگرد ہلاک ، 4 گرفتار 

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،  8 دہشتگرد ہلاک ، 4 گرفتار 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے اور جھڑپ میں 8 خوارج ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی اداکار جوڑی نے شادی کے 9 سال بعد راہیں جدا کرلیں

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان متعدد بار دہشت گردوں کی دراندازی اور موجودگی کے حوالے سے افغان حکومت کو آگاہ اور مطالبہ کرچکا ہے ہے کہ دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان حکومت سے بارہا مطالبہ کیا کہ وہ بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور اپنی سرزمین پر موجود پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں دیگر خوارج کی موجودگی کے پیش نظر آپریشن کلین اپ جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کیلیے چوکس و پرعزم ہیں۔

وینا ملک نے شادی کے فیصلے کو بڑی غلطی قرار دیدیا

وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حسن خیل کے علاقے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِاعظم کی 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

 سارا لورین کی والدہ انتقال کرگئیں

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کی سیکیورٹی فورسز کو شاباش

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کو ناکام بنایا، پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

 محبت میں دھوکے کے باوجود  اب بھی خوابوں کا ساتھی ڈھونڈھ رہی ہوں، سحر ہاشمی  نے اعتراف کرلیا

انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم دراندازی کرنے والے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی اور اُن کی پیشہ وارانہ مہارت و جرات پر فخر کرتی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کو پر سیکیورٹی فورسز خوارجی دہشت پاکستان میں کے افسران نے کہا کہ فورسز نے گردوں کی کو ناکام کی پیش

پڑھیں:

پاک فوج کا انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک 

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا جبکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سانحہ سیاچن گلیشئر کے شہداء کی تیرہویں برسی آج منائی جارہی ہے

خارجی رِنگ لیڈر شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتہائی مطلوب تھا۔ کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ 20 مارچ 2025 کو کیپٹن حسنین اختر شہید کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔

آپریشن نے اس سنگین جرم کا بدلہ لے لیا ہے اور مرکزی مجرم اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بچے ہوئے خارجی کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

بھارتی اداکار جوڑی نے شادی کے 9 سال بعد راہیں جدا کرلیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کا انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک 
  • افغانستان سے دراندازی پھر ناکام، 8 خوارج ہلاک، 4 گرفتار
  • خوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، 8 ہلاک
  • پاک افغان سرحد پر خوراج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
  • افغانستان سے داخلے کی کوشش کرنے والے 8 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
  • پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی
  • کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
  • بلیدہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
  • پاک فوج کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک