اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا۔

اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات ایجنڈے کا حصہ ہیں، وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔

وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1975 میں ترمیم، وزیر پارلیمانی امور خصوصی اقتصادی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سال 2023 اور 2024 کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق اظہار تشکر کی تحریک ایوان میں پیش کریں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں پارلیمانی راہنما کریں گی۔ یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں زرتاج گل کریں گی۔ یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی اجلاس میں آرمی چیف کی والدہ کیلیے دعائے مغفرت
  • قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج ہوگا۔
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا
  • تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے شروع ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری
  • قومی اسمبلی اجلاس پیر کو ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پرسوں ہوگا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا