Express News:
2025-04-07@15:32:31 GMT

لاہور میں موڑ کاٹتے ہوئے اسکول وین الٹنے سے 10 بچے زخمی

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

لاہور:

جوہر ٹاؤن میں موڑ کاٹتے ہوئے اسکول وین الٹنے سے 10 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 5 بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 5 بچوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے ڈارئیور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیلی فوج کا صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی زندہ جل گیا، 7 زخمی

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کے قریب صحافیوں کے خیموں پر بمباری کر دی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی صحافی زندہ جل گیا جبکہ سات دیگر شدید جھلس گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ الاقصیٰ اسپتال کے قریب کیا گیا جہاں بے گھر افراد کے خیمے لگے ہوئے تھے۔ اس بمباری میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ صحافی خیمے میں موجود تھے اور جنگ زدہ علاقے کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 500 بچے شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور خاص طور پر بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق غزہ کا بچپن تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دفن ہو چکا ہے اور انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ملتان : آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی
  • لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں سکول وین کا خوفناک حادثہ، 10 بچے زخمی
  • اسرائیلی فوج کا صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی زندہ جل گیا، 7 زخمی
  • لاہور، غزہ میں اسرائیلی بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار
  • مظفرآباد، جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق
  • جڑانوالہ؛ تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق
  • غزہ میں اسرائیلی بربریت میں مزید درجنوں فلسطینی شہید
  • تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں میں روزانہ 100 بچے شہید اور زخمی ہو رہے ہیں، یونیسف