سینئر وکیل نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک بیان میں نعیم بخاری نے کہا کہ میں اگر بانی پی ٹی آئی کا مشیر ہوتا تو انہیں یہ مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں، وہ فواد چوہدی کو کیسے منتخب کرسکتے ہیں اور بابر اعوان مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟نعیم بخاری نے عمران خان کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ  ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں ؟ کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے  انہوں نے مزید کہا کہ  بانی پی ٹی آئی توہم پرست بھی ہوگئے تھے کہ آج دن اچھا نہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران خان کیجانب سے بچوں سے بات، میڈیکل چیک اپ کیلیے درخواستیں دائر

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے اسپشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں 2 متفرق درخواستیں دائر کردی گئیں۔

اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے درخواستیں دائر کیں۔ ایک درخواست عمران خان کی بچوں سے بات نہ کروانے کے خلاف دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروانے کے عدالت کے پہلے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کی بچوں سے ہفتہ وار بات کروانے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی کا ریگولر بنیادوں پر میڈیکل چیک اپ کروانے کے لیے دائر کی گئی۔ درخواست میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کے نام شامل ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ نہیں کروایا جا رہا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کا پابندی سے میڈیکل چیک کروانے کا حکم دیا جائے۔   

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کی باعث درخواست کی سماعت 14 اپریل کو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے، نعیم بخاری کا انکشاف
  • سینئر وکیل نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈ الا
  • عمران خان کیجانب سے بچوں سے بات، میڈیکل چیک اپ کیلیے درخواستیں دائر
  • عمران خان توہم پرست ہو گئے تھے، مزار پر سجدہ بھی کیا، نعیم بخاری
  • سینئر وکیل نعیم بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید
  • پی ایس ایل؛ ملتان ابتک نقصان میں ہے، نئی ٹیمیں کیسے فروخت ہوں گی؟
  • وزیراعظم نے مشکل اور درست فیصلے کر کے ریاست کو بچایا: عطاء اللہ تارڑ
  • اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دیدیا
  • جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے، جنید اکبر