واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو فون کے میڈیا کو ڈیوائس گیلری میں خود بخود محفوظ ہونے سے روکنے کی اجازت دے گا۔ تاہم خیال رہے کہ یہ فیچر پہلے ہی سے غائب ہوجانے والی چیٹس کے پر لاگو تھا تاہم اب واٹس ایپ اب اسے ان صارفین تک بڑھا رہا ہے جو مستقبل میں اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر کو فعال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واٹس ایپ چیٹس کی پرائیویسی کو مندنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا فیچر مستقبل کے اپ ڈیٹ میں ریلیز کیلئے شیڈول ہے جو اینڈرائیڈ 2.

25.10.14 میں واٹس ایپ بیٹا کے طور پر گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہوگا۔ یہ فیچر صارفین کو فون کے میڈیا کو ڈیوائس گیلری میں خود بخود محفوظ ہونے سے روکنے کی اجازت دے گا۔ تاہم خیال رہے کہ یہ فیچر پہلے ہی سے غائب ہوجانے والی چیٹس کے پر لاگو تھا تاہم اب واٹس ایپ اب اسے ان صارفین تک بڑھا رہا ہے جو مستقبل میں اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر کو فعال کریں گے۔

یہ خصوصیت پرائیویسی کے تحفظات کا ایک سیٹ پیش کرے گی بشمول چیٹ کی پوری تاریخوں کو برآمد کرنے پر پابندیاں، یہ واٹس ایپ کو چیٹ ہسٹری ایکسپورٹ کو روکنے کے قابل بھی بنائے گا جس میں ان صارفین کے چیٹس شامل ہوں گے جنہوں نے اس سیٹنگ کو فعال کیا ہوگا۔ اس سے نجی چیٹس کو محفوظ رکھنے اور ڈیٹا کی غیر مجاز منتقلی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: واٹس ایپ نیا فیچر

پڑھیں:

پی آئی اے کی پرواز پر سگریٹ پینے سے روکنے پر مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ، ملزم گرفتار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پیرس پرواز کے دوران سگریٹ پینے سے منع کرنے پر مسافر نے ایئر ہوسٹس پر حملہ کردیا، جس پر فرانسیسی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئر لائنز پر برطانوی پابندی بارے چہ میگوئیوں سے گریز کیا جائے، پی آئی اے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 پر مسافر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمباکو نوشی کی کوشش کی، جس پر فضائی عملے نے اسے منع کیا۔

فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند کرنے کے بجائے بدتمیزی شروع کردی۔

مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکا بھی مارا، اس کے علاوہ فلائیٹ اسٹیورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محفوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی۔

اس کے بعد کپتان نے پرواز کے دوران ہی فرانسیسی حکام کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد پرواز کے پیرس میں لینڈ ہوتے ہی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کر پولیس رپورٹ درج کر لی گئی۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے کہاکہ اس معاملے میں فرانسیسی قوانین بہت سخت ہیں، امید ہے کہ مسافر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دوطرفہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ اس مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے، اب وہ دوبارہ قومی ایئرلائن پر سفر نہیں کر سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایئرہوسٹ تشدد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے پیرس پرواز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • غزہ کو تہس نہس کرنے کا منصوبہ؛ اسرائیلی وزیراعظم امریکا پہنچ گئے
  • پی آئی اے کی پیرس پرواز میں سگریٹ نوشی سے روکنے پر مسافر آپے سے باہر
  • پی آئی اے کی پرواز پر سگریٹ پینے سے روکنے پر مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ، ملزم گرفتار
  • ٹک ٹاک کی نوعمر افراد کی نگرانی کے لیے فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری
  • نو عمر افراد کی نگرانی: ٹک ٹاک کی فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری
  • امتحانات!!! واٹس ایپ استعمال کرنے والے طلبا ہوشیار ہوجائیں! بڑا فیصلہ کرلیا گیا
  • اسرائیل پر حملے روکنے کی قیمت، کروڑوں ڈالرز
  • وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیر اخلاقی اور فیک پوسٹ واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا گیا
  • انسٹاگرام کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ