نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، بنوں میں 16 بندے قتل ہوئے وزیر اعلیٰ وہاں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنا علی امین گنڈا پور کی ذمہ داری ہے، بنوں میں 16 بندے قتل ہوئے وزیر اعلیٰ وہاں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا، علی امین گنڈا پور سے دور کا رشتہ ہے، پتہ نہیں علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا یا افغانستان صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، افغانستان میں سی پیک کے دشمن بیٹھے ہوئے ہیں، افغانستان کو اپنے شہریوں کو واپس بلانا چاہیے، قانون کے مطابق کوئی بھی افغانی بغیر ویزے کے پاکستان نہیں رہ سکتا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم نے افغانستان نہیں بھیجا تھا، وہ گڈول کے طور پر گئے تھے، شاید اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر افغانستان گئے، مولانا کو پارلیمنٹ نے نہیں بھیجا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں این ایف سی ایوارڈ نہیں کرایا تھا، این ایف سی ایوارڈ ہونا چاہیے، صوبے میں اس وقت وزیر خزانہ نہیں ہے، خیبرپختونخوا کا وزیر خزانہ ہوگا تو صوبے کا مقدمہ لڑے گا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کو 600 ارب سے زائد ملے، پہلے علی امین گنڈا پور مان نہیں رہے تھے، اب پیسوں کا مان گئے ہیں، صوبے میں پولیس کو جدید اسلحہ نہیں دیا جا رہا، اگر پی ایس ڈی پی میں مشاورت نہیں ہوگی تو بجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ کے عوام کو تحفظات ہیں، صدر مملکت کے پاس نہروں کے لیے فنڈز جاری کرنے کا اختیار نہیں، میڈیا پر ڈسکس کی بجائے ایسے معاملات پر سی سی آئی میں بات ہونی چاہیے، ایک سال ہوگیا سی سی آئی کا اجلاس نہیں بلایا جارہا، ہم چاہتے ہیں نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے، شہباز حکومت سے اتحاد ختم کرنا آخری سٹیج ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہونا چاہیے نے کہا کہ
پڑھیں:
پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق
پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد (آئی پی ایس )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پرعزم ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلیے دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔
اس دوران اسحاق ڈار نے 2013 سے 2018 کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑاجانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کیلیے مستقبل کے تعاون کیلیے امریکا کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔
دونوں رہنماں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کیلیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔