جڑانوالہ میں بس اور رکشے میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پنجاب کے علاقے جڑانوالہ لاہور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 8 افراد کے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ لاہور روڈ پر بس اور رکشے کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر جڑانوالہ اور الائیڈ اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد لوڈر رکشہ میں سوار تھے اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او صاحبزادہ بلال عمر سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
آر پی او نے سینئر افسران کو جائے وقوعہ کے دورے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے کی ہر پہو سے تفتیش کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جڑانوالہ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ٹرک نے رکشے کو کچل دیا، ایک شہری جاں بحق، دوسرا زخمی
کراچی:سینٹرل جیل کے قریب جیل تیز رفتار ٹرک کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں رکشے میں سوار مسافر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں جیل روڈ سینٹرل جیل کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ شیخ سہیل ولد شیخ جمیل احمد کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او جمشید کوارٹر اشرف جوگی کے مطابق شہروز نامی ٹرک نے رکشے کو ٹکر ماری جس کے باعث مسافر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو قبضے میں لے لیا جبکہ اس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے مسافر کی رہائش فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔