Jang News:
2025-04-07@17:19:57 GMT

ہمیں سیاسی دشمنی کو ختم کرنا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

ہمیں سیاسی دشمنی کو ختم کرنا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی دشمنی کو ختم کرنا پڑے گا۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک کی بات کریں ملکی سیاست، ملک کی بہتری کی بات کریں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ان کے مسائل کا حل ملکی مسائل کے حل میں ہے۔

جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان

سربراہ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن چوری ہو،وہاں معیشت نہیں چل سکتی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کا حل بھی آئین کی بالادستی میں ہے، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جس میں قانون کی حکمرانی نہ ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاست اپوزیشن اور حکومت سے ہوتی ہے، ہمیں سیاسی دشمنی کوختم کرنا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ٓج بلوچستان کی صورت حال حکومت کی عدم توجہ سے ہے، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جس قانون کی حکمرانی نہ ہو۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، احسن اقبال

احسن اقبال ؛ فوٹو فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں سازش کے ذریعے ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔

ظفروال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے، نواز شریف کے دور میں بجلی کے کارخانے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کی گئی، نواز شریف نے موٹرویز کے منصوبے شروع کیے۔

یکم جولائی کو ساڑھے سات روپے بجلی یونٹ میں کمی ہوجائے گی، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے وہ 4 سالوں میں اجاڑ گئے، جب ان سےحکومت عوام نے عدم اعتماد کے ساتھ لی پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی مسلم لیگ ن کا منشور ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت ختم کرکے ملکی ترقی کا سفر روکا گیا، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی و جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی اہل ہیں مگر کرکٹ یا وزارت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے گفتگو
  • جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا: شاہد خاقان عباسی
  • جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا، شاہد خاقان عباسی
  • بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، احسن اقبال
  • 3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں، شاہد خاقان عباسی
  • ملکی معیشت کی ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، نواز شریف
  • ٹرمپ کے 75 دن، کیا یہ واقعی ایک سنہری دور کا آغاز ہوگا؟
  • فضل الرحمان سے ملاقات‘ کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہے: شاہد خاقان
  • افغانستان سے مذاکرات صوبائی نہیں، ریاستی سطح پر ہونے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی