وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے کہ وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں، اگر حکومت کی جانب سے انہیں کوئی تعاون چاہیے ہو تو وہ بھی کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا سے آئے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے  ملاقات کروائی گئی یا صرف ایک شخص کی؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تفصیل سے واقف نہیں ہوں لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کھلی ہیں۔

بیرون ملک آباد پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے چھڑانے سے متعلق اچھی خبر ہے، سید قمر رضا

سید قمر رضا نے کہا کہ پنجاب کے بعد دیگر صوبوں میں بھی ایسی عدالتوں کا قیام جلد متوقع ہے۔

 طارق فضل نے کہا کہ پاکستان کے شہری کسی بھی ملک میں ہوں یہ ان کا اپنا وطن ہے، پی ٹی آئی کے بعض لوگ ریاست، ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، مجھ سمیت ہر پاکستانی اس کی مذمت کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی پروپیگنڈا کرتی ہے کہ لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا، پی ٹی آئی کے اپنے اندورنی اختلافات ہیں ایک گروہ دوسرے کا راستہ روکتا ہے۔

طارق فضل نے یہ بھی کہا کہ ہر  ملک کے اپنے اندرونی معاملات ہوتے ہیں، کوئی دوسرا ملک کسی ملک پر دباؤ ڈالتا ہے نہ ڈال سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں، ریاست کو بچایا: عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں، ریاست کو بچایا۔اپنے حلقہ این اے127 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ایک دن کو عوام کی امانت سمجھ کر گزارتے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، آج وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہوگی، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے سب مل کر آگے بڑھ کر کام کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں آئیں گی، ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا کے مالیاتی ادارے آج پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے، تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں پاکستان اڑان بھر چکا ہے، پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ تصدیق کرتا ہوں نہ تردید، رانا ثناء
  • پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے
  • عمران کیلئے ریلیف کی کوششں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی PTI سے ملاقات
  • ؑعمران کیلئے ریلیف کی کوششں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی PTI سے ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر امریکا سےکوئی دباؤ نہیں ہے: طارق فضل چوہدری
  • عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی
  • مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں، ریاست کو بچایا: عطاء اللہ تارڑ
  • فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے: ممتاز زہرہ
  • حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا، بیرسٹر دانیال چوہدری